مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 351 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 351

۳۵۱ مضامین بشیر مسجد مبارک کے متعلق البام کی تصحیح ہیں کل کے اخبار الفضل میں میرا ایک نوٹ مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک کے چندہ کی تحریک کے لئے شائع ہوا ہے۔اس میں کاتب صاحب کی غلطی اور صبح صاحب کی سہل انگاری سے مسجد مبارک کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام غلط چھپ گیا ہے۔چونکہ اس الہام کے متعلق بہت سے دوست غلطی کھاتے ہیں اس لئے اسے صحیح صورت میں شائع کیا جاتا ہے۔تا کہ آئیندہ غلطی نہ ہو۔اصل الہام یہ ہے :- مُبَارَكٌ وَمُبَارِكٌ وَكُلُّ اَمْرٍ مُبَارَكِ يُجْعَلُ فِيهِ۔یعنی پہلے مبارک کی رپر زبر ہے دوسرے کی رکے نیچے زیر ہے۔اور تیسرے پر پھر زبر ہے۔علاوہ ازیں پہلے دو مبارک کے ک کے اوپر رفع کی تنوین ہے۔اور تیسرے مبارک کے نیچے تنوین ہے۔اور جعل کا لفظ بصیغہ مجہول ہے۔اور معنی اس الہام کے یہ ہیں کہ یہ مسجد نہ صرف خود برکت والی ہے یعنی برکت یافتہ ہے۔بلکہ برکت دینے والی بھی ہے۔یعنی برکت دہندہ ہے اور اس مسجد میں ہر قسم کے برکت والے کام ہوتے رہیں گے۔“ امید ہے آئندہ دوست اس الہام کو اچھی طرح یا درکھیں گے اور اس کے متعلق کسی غلطی میں مبتلا نہیں ہوں گے۔( مطبوعه الفضل ۱۲ جنوری ۱۹۳۹ء) نوٹ از مرتب : معلوم ہوتا ہے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کو یہ نوٹ لکھتے ہوئے ذہول ہوا ہے۔کتاب ھذا کے صفحہ ۳۴۹ پر مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک کے لئے چندہ کی تحریک کے زیر عنوان یہ الہام جس طرح شائع ہوا ہے وہ درست اور صحیح ہے اور روحانی خزائن