مضامین بشیر (جلد 1) — Page 352
مضامین بشیر ۳۵۲ خلافت جوبلی فنڈ کے متعلق جماعت کی ذمہ واری بکوشید اے جواناں تا بہ دیں قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا ۵ شکر گزاری کا خاص موقع خلافت جو بلی فنڈ کی تکمیل کا وقت اب بہت قریب آرہا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ۱۴ مارچ ۱۹۳۹ء کو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ اپنی خلافت کے پچیس سال پورے کرلیں گے۔اور حسنِ اتفاق سے اسی ماہ میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے قیام پر بھی پچاس سال کا عرصہ پورا ہورہا ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلی بیعت مارچ ۱۸۸۹ء میں لی تھی۔اس طرح یہ سال ہمارے لئے دوہری خوشی کا سال ہے اور چونکہ مومن کی خوشی بھی عبادت اور شکر گزاری کے رنگ میں ظاہر ہوتی ہے، اس لئے ہمیں چودھری سرمحمد ظفر اللہ خان صاحب کا ممنون ہونا چاہیئے کہ انہوں نے اس موقع پر خلافت جو بلی فنڈ کی تحریک کر کے جماعت کو اس اہم شکر گزاری میں حصہ لینے کا موقع دیا۔جذ بہ شکر گزاری کا عملی ثبوت چودھری صاحب نے اس کے لئے تین لاکھ روپے کی تحریک کی ہے۔اس رقم کی تعیین میں جماعت کا مشورہ شامل نہیں تھا اور نہ بالکل ممکن ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ رقم کا فیصلہ کرتی یا یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے چندوں کے پیش نظر اس سے کم رقم کا فیصلہ کرتی مگر بہر حال جب ہمارے معزز محرک صاحب نے ایک رقم کی تعین فرما دی ہے اور اس میں سے ایک تہائی رقم کے جمع کرنے کی خود ذمہ واری لی ہے تو اب جماعت کا فرض ہے کہ وہ بقیہ دولاکھ کی رقم کو وقت کے اندر اندر پورا کر کے اپنے جذ بہ شکر گزاری کا عملی ثبوت پیش کرے۔یہ درست ہے کہ اس سال چندوں کا غیر معمولی بوجھ جمع ہو گیا ہے۔چنانچہ چندہ عام اور چندہ تحریک جدید ، چندہ جلسہ سالانہ کے علاوہ اس سال صدرانجمن