مضامین بشیر (جلد 1) — Page 340
مضامین بشیر ۳۴۰ ایک غلط فہمی کا ازالہ کچھ عرصہ سے مجھے خلافت جو بلی فنڈ کمیٹی قادیان کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔جس پر بعض بیرونی دوستوں کو یہ غلط فہمی پیش ہورہی ہے کہ گویا میں مرکزی کمیٹی کا صدر ہوں۔اور اس میدان میں جملہ جماعتوں کے کام کی نگرانی میرے سپرد ہے۔یہ خیال درست نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جس کمیٹی کا میں صدر ہوں اس کا تعلق صرف قادیان کے ساتھ ہے۔بیرونی جماعتوں کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا تعلق براہ راست ناظر صاحب بیت المال سے ہے۔امید ہے کہ اس اعلان کے بعد اس معاملہ میں کو ئی غلط فہمی نہیں رہے گی۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں احباب تک یہ بات بھی پہونچانا چاہتا ہوں کہ آج کل میں ناظر تعلیم و تربیت یا ناظر تالیف و تصنیف نہیں ہوں بلکہ مجھے سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی تکمیل کے لئے ان کاموں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور آج کل ان نظارتوں کا چارج عزیزم مکرم میاں شریف احمد صاحب کے پاس ہے۔پس آج کل دوست ان نظارتوں کے کام کے متعلق مجھے نہ لکھا کریں بلکہ موجودہ ناظر صاحب کو مخاطب کیا کریں بلکہ بہتر یہ ہے کہ محکمانہ امور میں کسی شخص کو نام لے کر خط نہ لکھا جائے کیونکہ اس میں پیچیدگی پیدا ہونے کا احتمال ہوتا ہے اور بعض اوقات خط ضائع ہو جاتے ہیں صرف عہدہ کا نام لکھنا چاہیئے۔امید ہے دوست اسے نوٹ فرما لیں گے۔( مطبوعہ الفضل ۱۳ جولائی ۱۹۳۸ء)