مضامین بشیر (جلد 1) — Page 320
مضامین بشیر ۳۲۰ سامنے کوئی بات بیان کرے تو اس میں کذب بیانی سے کام لے۔اسی طرح جب کوئی رپورٹ امور خوف وامن کے متعلق جماعتی امور میں امام جماعت یا منتظمین مقررہ کو دے تو اس رپورٹ میں دروغ گوئی کا طریق اختیار کرے۔سوم : جب وہ خلیفہ وقت یا جماعت کے ساتھ کوئی عہد باندھے خواہ وہ عہد عملاً باندھا گیا ہو یا قولاً تو اس عہد میں غداری کرے۔چهارم : جب امام وقت یا منتظمین مقررہ کے ساتھ اسے کسی بات میں اختلاف پیدا ہو تو وہ جماعت سے یا تو عملاً منحرف ہو جائے یا بالکل قطع تعلق کر لینے کے لئے تیار ہو جائے۔ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ ان جملہ اقسام نفاق اور ان جملہ علامات نفاق کو خوب اچھی طرح سمجھ لیں اور انہیں ہمیشہ یا درکھیں تا کہ اول تو اپنے نفسوں کا محاسبہ کرنے میں مددمل سکے۔دوسرے دیگر افراد جماعت کی حالت کا مطالعہ کرنے اور رائے قائم کرنے میں بھی بصیرت پیدا ہو۔نیز یہ سہولت بھی پیدا ہو جائے کہ جب کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہوتا نظر آئے تو اوائلِ مرض میں ہی اس کی طرف توجہ دی جا سکے۔قبل اس کے کہ اس کا مرض لاعلاج حد کو پہونچ جائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہوا اور اپنی رضا کے رستوں پر چلنے اور ایمان و اخلاص کی مستحکم چٹان پر قائم ہونے کی توفیق دے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۱۹اپریل ۱۹۳۸ء)