مضامین بشیر (جلد 1) — Page 260
مضامین بشیر ۲۶۰ برکت کو ہر گز نہیں پا سکتا جو صاف دلوں کو ملتی ہے۔کیا ہی خوش قسمت وہ لوگ ہیں جو اپنے دلوں کو صاف کرتے ہیں اور اپنے دلوں کو ہر ایک آلودگی سے پاک کر لیتے ہیں اور اپنے خدا سے وفاداری کا عہد باندھتے ہیں کیونکہ وہ ہرگز ضائع نہیں کئے جائیں گے۔ممکن نہیں کہ خدا ان کو رسوا کرے کیونکہ وہ خدا کے ہیں اور خدا ان کا۔وہ ہر ایک بلا کے وقت بچائے جائیں گے۔19 نظارت تعلیم و تربیت لیلۃ القدر کی مندرجہ بالا دعا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاک کلمات کو پیش کر کے احباب جماعت کو تحریک کرتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی برکت حاصل کرنے کے لئے ان دنوں میں اپنے دلوں کو پاک وصاف کر لیں اور ہر ایک قسم کا غصہ اور کینہ اور حسد اور بغض دلوں سے نکال دیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تعلیم پر عمل کریں کہ تم آپس میں جلد صلح کرو اور اپنے بھائیوں کے گناہ بخشو۔کیونکہ شریر ہے وہ انسان کہ جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں وہ کا ٹا جائے گا۔کیونکہ وہ تفرقہ ڈالتا ہے۔تم اپنی نفسانیت ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو اور با ہمی ناراضگی جانے دو اور بچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلیل کرو تا تم بخشے جاؤ۔۲۰۰ (مطبوعہ الفضل ۲۷ نومبر ۱۹۳۷ء)