مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 231 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 231

۲۳۱ مضامین بشیر قادیان کے ووٹر ان کے متعلق احباب کی خاص ذمہ داری جیسا کہ متعدد دفعہ اعلان کیا جاچکا ہے۔۲۶ تا ۲۸ جنوری کو قادیان میں پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا پولنگ ہوگا۔۲۶ کو مستورات کا پولنگ ہوگا ، ۲۷ کو جز واول کے مرد ووٹروں کا پولنگ ہوگا اور ۲۸ کو جز و خانی اور تمہ کے مرد ووٹروں کا پولنگ ہوگا۔بعض احباب ایسے ہیں جن کا ووٹ قادیان میں درج ہے مگر اس وقت وہ قادیان سے باہر ہیں۔ایسے تمام احباب کو نظارت ہذا کی طرف سے قادیان پہونچنے کے لئے تاکیدی خطوط لکھے جارہے ہیں۔ان احباب کو ہر ممکن کوشش کر کے تاریخ مقررہ پر قادیان پہونچ جانا چاہیئے۔نیز دوسرے احباب جماعت کو بھی چاہئے کہ قادیان کے ووٹر جس جگہ بھی ہوں انہیں خاص کوشش کے ساتھ تیار کر کے مذکورہ بالا تواریخ پر قادیان بھجوا دیں تا کہ وہ وقت مقررہ پر چود ہری فتح محمد صاحب کے حق میں ووٹ دے سکیں۔یہ ایک نہائت ضروری کام ہے جس میں قطعا غفلت نہیں ہونی چاہیئے۔( مطبوعہ الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۳۷ء)