مضامین بشیر (جلد 1) — Page 225
۲۲۵ مضامین بشیر تبلیغ احمدیت کے متعلق قیمتی ہدایات پچھلے سال مجھے تحریک جدید کے ماتحت تبلیغ کے لیئے جاتے ہوئے والد صاحب حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے چند ہدایات لکھ کر دیں۔جو افادہ عام کے لئے میں الفضل میں شائع کر رہا ہوں۔خاکسار مرزا منیر احمد (1) تبلیغ ایک بڑا مقدس فرض ہے جس کی ادائیگی ہر بچے احمدی کے ذمہ ہے لیکن سب سے پہلے ضروری ہے کہ انسان اپنی نیت کو صاف کرے اور سوائے خدا اور اس کے دین کی خدمت کے اور کوئی خیال اپنے دل میں نہ رکھے۔(۲) محض انسانی کوشش سے تبلیغ جیسے کام میں کبھی حقیقی کامیابی نہیں ہو سکتی۔اس لئے ہمیشہ تبلیغ کی ظاہری کوشش کے ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے رہنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کامیابی عطا کرے۔(۳) تبلیغ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان کا اپنا نمونہ اچھا ہو۔ایسا شخص جس کا اپنا نمونہ اچھا نہیں اور اس کے اعمال اس تعلیم کے مطابق نہیں ، جس کی وہ تبلیغ کر رہا ہے۔کبھی بھی تبلیغ میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔پس تبلیغ کے دنوں میں خصوصیت کے ساتھ اپنے اعمال کو اسلام اور احمدیت کی تعلیم کا نمونہ بنانے کی کوشش کرو۔جتنا اعلیٰ نمونہ ہو گا اتنا ہی زیادہ اثر ہوگا۔خصوصاً نماز کی پابندی یعنی وقت پر نماز ادا کرنا اور حتی الوسع جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ، قرآن شریف کی با قاعدہ تلاوت کرنا ، سچ بولنا ، لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا۔وعدہ کو پورا کرنا۔لوگوں کی خدمت کرنا اور سب کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آنا۔اپنی ظاہری شکل وصورت کو اسلام اور احمدیت کی تعلیم کے مطابق رکھنا۔کھانے پینے میں سادگی اختیار کرنا۔وغیرہ وغیرہ۔ان سب باتوں کا پورا پورا خیال رکھنا چاہیئے اور ان میں لوگوں کے لئے ایسا نمونہ بننا چاہیئے کہ وہ دیکھ کرسمجھ لیں کہ یہ شخص ایک ایسا نمونہ پیش کرتا ہے جس کی تقلید کرنی چاہیئے۔(۴) تبلیغ کے لئے بڑے صبر اور بردباری کی ضرورت ہے۔خواہ دوسرے کی طرف سے کتنی ہی سختی ہو۔تم اس کے مقابل میں ہمیشہ نرمی اور محبت کا طریق اختیار کرو۔انسان اپنی محبت اور نرمی سے