مضامین بشیر (جلد 1) — Page 174
مضامین بشیر ۱۷۴ محسوس کر کے تو بہ اور استغفار میں لگی ہوئی ہو اور نہ ہی ہم کبھی کوئی سخت عذاب نازل کرتے ہیں۔جب تک کہ ہم اپنی طرف سے کوئی رسُول مبعوث نہ کر لیں“۔اس اصولی قاعدے کے ماتحت اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ اگر کوئی قوم اپنی شوخیوں اور بداعمالیوں میں حد سے گزرنے لگتی ہے۔تو وہ پہلے اس میں ایک مامور کو مبعوث کر کے تو بہ اور اصلاح کا موقع دیتا ہے اور اگر وہ اپنی اصلاح نہیں کرتی تو پھر خدا کی طرف سے وہ عذاب کا نشانہ بنائی جاتی ہے۔آیت مندرجہ بالا کے ماتحت بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک مامور ومرسل کی بعثت کے بعد اللہ تعالیٰ دُنیا کے مختلف حصوں میں جو کسی وجہ سے عذاب کے مستحق ہو چکے ہوتے ہیں۔اپنے قہری نشانوں کی تجلی دکھاتا ہے تا کہ دنیا کو خواب غفلت سے بیدار کر کے اپنے مامور کی طرف متوجہ کرے۔ایسے عذابوں کا باعث مامور کا انکار نہیں ہوتا مگر وہ مامور کے لئے ایک نشان قرار پاتے ہیں اور مشیت الہی ان کو اس وقت تک روکے رکھتی ہے۔جب تک کہ رسول مبعوث نہ ہولے اور بسا اوقات اللہ تعالیٰ ایسے عذابوں کی خبر قبل از وقت اپنے مامور کو دے کر اس کی صداقت کے لئے ایک مزید شہادت پیدا کر دیتا ہے۔الغرض مامورین کی بعثت کے بعد رحمت کے نشانوں کے ساتھ قہری نشانات کا ظہور بھی خدائی سنت میں داخل ہے۔یہ قہری نشانات ایسے علاقوں میں بھی ظاہر ہوتے ہیں۔جہاں مامور کا نام پہنچ چکا ہوتا ہے اور ایسے علاقوں میں بھی جہاں مامور کا نام ابھی تک نہیں پہونچا ہوتا۔وہ ایسے ملکوں میں بھی ظہور پذیر ہوتے ہیں جہاں خدا کے نزدیک مامور کے متعلق اتمام حجت ہو چکا ہوتا ہے اور ایسے ملکوں میں بھی جہاں ابھی اتمام حجت نہیں ہو چکا ہوتا مگر یہ جملہ عذاب خواہ کسی باعث اور کسی وجہ سے ہوں ، وہ مامور کے لئے خدا کی طرف سے ایک نشان ہوتے ہیں۔اور بسا اوقات اللہ تعالیٰ ان کے متعلق اپنے مامور کو پہلے سے خبر دے کر اس نشان کی عزت کو دوبالا کر دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ نشانات کا وعدہ اسی قدیم سنت کے مطابق جس کی مثالیں دنیا کے ہر ملک اور ہر قوم میں پائی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جب اس زمانہ میں دُنیا کی اصلاح کے لئے حضرت میرزاغلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود جری اللہ فی حلل الا انبیاء کو آج سے قریباً پچاس سال پیشتر مبعوث فرمایا اور آپ کو ہر قوم کے نبی کا نام دے کر تمام اقوامِ عالم کے لئے آخری زمانے کا موعود مصلح قرار دیا تو آپ کے ساتھ ساتھ رحمت کے نشانوں کے پیچھے پیچھے عذاب کے نشانوں کی بھی خبر دی۔چنانچہ آپ کی زندگی اور آپ