مضامین بشیر (جلد 1) — Page 172
مضامین بشیر ۱۷۲ ایک نہائت ضروری اعلان دعا اختتام درس رمضان جیسا کہ احباب کو معلوم ہے قادیان میں رمضان کے مہینہ میں مسجد اقصیٰ میں قرآن شریف کا درس ہو ا کرتا ہے اس درس کے اختتام پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز قرآن شریف کی آخری دو سورتوں کا درس دے کر دُعا فرمایا کرتے ہیں۔اس سال یہ دُعا انشاء اللہ تعالیٰ ۲۹ رمضان مطابق ۱۶ جنوری ۱۹۳۴ء بروز منگل قبل غروب آفتاب ہو گی۔یعنی حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ بعد نماز عصر پہلے درس دیں گے اور پھر دُعا فرمائیں گے۔بیرونی احباب اس وقت اپنی اپنی جگہ پر دُعا کا انتظام کر کے اس دُعا میں شریک ہو سکتے ہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز عموماً یہ دعا بہت لمبی فرمایا کرتے ہیں اور قادیان کے ارد گرد ونواح کے احباب اس میں شریک ہوتے ہیں اور خدا کے فضل سے یہ وقت ایک خاص رقت اور سوز کا وقت ہوتا ہے۔بیرونی جماعتوں کو چاہیئے کہ حتی الوسع اپنی اپنی جگہ پر انتظام کر کے اس مبارک موقع میں شرکت اختیا ر کریں۔( مطبوعه الفضل ۱۶ جنوری ۱۹۳۴ء)