مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 154 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 154

مضامین بشیر ۱۵۴ علیہ الصلوۃ والسلام اسے نا پسند فرماتے تھے۔اور وہ انگریزی ٹوپی ہے۔پس گو ظا ہری اور جسمانی لحاظ سے انگریزی ٹوپی مفید ہو۔مگر اس کی ان associations کی وجہ سے اس کا روحانی اثر ضرر رساں ہے۔لہذا اس کے استعمال سے پر ہیز کرنا چاہیئے۔اس کے سوا میں لباس کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔تمہیں آزادی ہے مگر یہ ضرور کہوں گا کہ کسی چیز کو محض غلامانہ تقلید کے طور پر اختیار نہ کرنا۔بلکہ اگر کسی چیز کے استعمال میں وہاں کے حالات کے ماتحت کوئی فائدہ یا خوبی پاؤ تو اسے بیشک اختیار کر سکتے ہو۔ہاں یہ ضرور مدنظر رکھنا کہ لباس کے معاملہ میں حتی الوسع سادگی اختیار کی جائے نمائش یا بھڑ کیلا پن یا فضول خرچی مومن کی شان سے بعید ہے اور ریشم کے کپڑوں کا استعمال تو تم جانتے ہو کہ مردوں کے لئے منع ہی ہے۔خوراک کے متعلق ہدایت (1) ولایت کے سفر میں خوراک کا معاملہ بھی خاص توجہ چاہتا ہے۔ان ممالک میں شراب اور سور کے گوشت کی اس قدر کثرت ہے کہ جب تک انسان خاص توجہ سے کام نہ لے غلطی یا غفلت سے ان میں مبتلا ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے۔شراب کا معاملہ تو خیر نسبتا سہل ہے کیونکہ اس میں غلط فہمی کا امکان بہت کم ہے۔مگر سور کے گوشت کے معاملہ میں بسا اوقات غلط نہی ہو جاتی ہے۔اس لئے پوری احتیاط کے ساتھ اس بات کی نگرانی رکھنی چاہیئے کہ کھانے میں غلطی سے ممنوع گوشت سامنے نہ آ جائے۔مگر شائد اس سے بھی زیادہ نگرانی کی ضرورت اس بات میں ہے کہ کہیں غلطی سے ممنوع طریق پر ذبح کیا ہوا گوشت استعمال نہ ہو جائے۔یورپ میں اور جہاز پر بھی اکثر ممنوع طریق پر ذبح کیا ہوا گوشت ملتا ہے جو مسلمان کے لئے جائز نہیں ہے۔یعنی خود جانور تو جائز ہوتا ہے مگر ذبح کا طریق غلط ہوتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ ایسی دوکانوں سے گوشت منگوایا جائے جو اسلامی طریق پر جانور ذبح کرتے ہیں۔مثلاً یہودی لوگ اس معاملہ میں بہت محتاط ہیں اور خالص اسلامی رنگ میں ذبح کرتے ہیں۔ان کی دوکانوں سے گوشت منگوایا جا سکتا ہے۔اور جہاز وغیرہ پر جہاں انتظام اپنے ہاتھ میں نہ ہو وہاں مچھلی اور انڈے کی غذا استعمال کی جاسکتی ہے۔اس بات کی عادت ڈال لینی چاہیئے کہ steward یاwaiter کو پہلے سے تاکید کر دی جائے کہ شراب یا سور کا گوشت یا غیر اسلامی یق پر ذبح کیا ہوا گوشت سامنے نہ آئے۔اور کھانا سامنے آنے پر بھی پوچھ لینا چاہیئے۔جہاز پر غالباً جاتے ہوئے تو بمبئی سے ذبح کیا ہوا گوشت ذخیرہ کیا جاتا ہے مگر پھر بھی تسلی کر لینی چاہیئے۔اگر گوشت مشکوک ہو تو سبزی اور مچھلی اور انڈے اور پھل کی صورت میں دوسری غذا بکثرت مل سکتی ہے۔خوراک