مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 153 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 153

۱۵۳ مضامین بشیر اپنے اعمال اور اپنے اخلاق کو بالکل خدا کے حکم اور اس کے رسول کے منشاء کے ماتحت چلا ؤ اور کوشش کرو کہ تم میں خدا اور اس کے رسول کی صفات جلوہ فگن ہو جائیں کیونکہ اس کے نتیجہ میں خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے۔مذہبی کتب کا مطالعہ (۴) میں تمہیں اپنی طرف سے ایک قرآن شریف اور ایک کتاب حدیث اور بعض کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور ایک کتاب حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دے رہا ہوں ان کا باقاعدہ مطالعہ رکھو اور خصوصاً قرآن شریف اور اس زمانہ کے لحاظ سے کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مطالعہ میں ہرگز کوتا ہی نہ کرو کیونکہ ان میں زندگی کی روح ہے۔قرآن شریف کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرو اور اس کے گہرے مطالعہ کی عادت ڈالو۔قرآن شریف ایسی کتاب ہے کہ اس کا ظاہر صحیفہ فطرت کی طرح بہت سادہ ہے مگر اس کے اندر حقائق اور معانی کی بے شمار گہرائیاں مخفی ہیں۔جن سے انسان اپنے غور اور فکر اور تدبر کے مطابق فائدہ اٹھا سکتا ہے مگر قرآن شریف کی گہرائیوں تک پہنچنے کا سب سے زیادہ یقینی رستہ تقویٰ اور طہارت ہے۔اس کے بغیر قرآن شریف کے حقائق انسان پر نہیں کھل سکتے اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین کو قرآن شریف ہمیشہ ایک سطحی کتاب نظر آتا ہے حالانکہ سمجھنے والے جانتے ہیں کہ گو اس کا ظاہر سادہ ہے مگر اس کے اندر بے شمار ذخیرے مخفی ہیں جو تقویٰ اور طہارت کے ساتھ غور کرنے والوں پر کھلتے ہیں۔حدیث کا جو حصہ یقینی ہے وہ بھی اپنے اندر انتہائی اثر اور صداقت رکھتا ہے اور اس کے مطالعہ سے انسان روحانی پیاس کی سیری محسوس کرتا ہے اور اس زمانہ کے لئے خصوصیت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں خاص اثر رکھا گیا ہے۔ان سب سے علی قدر مراتب فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو۔لباس کے متعلق ہدایت (۵) جس ملک میں تم جا رہے ہو وہاں کا لباس یہاں کے لباس سے بہت مختلف ہے۔اس کے متعلق صرف یہ اصولی بات یاد رکھو کہ اسلام کو اصولاً لباسوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔لباس گر دو پیش کے حالات اور ملک کی آب و ہوا پر منحصر ہے۔پس اگر تم وہاں کی آب و ہوا کے ماتحت وہاں کے لباس کا کوئی حصہ اختیار کرنا ضروری سمجھو تو اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر انگریزی لباس میں ایک چیز ایسی ہے جسے حدیثوں میں دجال کی نشانی قرار دیا گیا ہے اور اسی لئے حضرت مسیح موعود