مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 135 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 135

۱۳۵ ۱۹۲۹ء مضامین بشیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک خاوند کی حیثیت میں سب سے بہتر شخص مقدس بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور اقوال میں سے ایک قول یہ ہے کہ خَيْرُ كُمُ خَيْرُكم لاھلِہ سے یعنی تم میں سے سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ معاملہ کرنے میں سب سے بہتر ہے۔آپ کے ان الفاظ کو اگر اس بارہ میں آپ کی تعلیم اور آپ کے تعامل کا خلاصہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔آپ کی خانگی زندگی یقیناً ان الفاظ کی بہترین تفسیر تھی۔رسول کریم اور تعدد ازدواج قومی اور ملکی اور سیاسی اور دینی ضروریات نے آپ کو مجبور کیا کہ آپ ایک وقت میں ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کریں۔اور یہ ایک قربانی تھی جو آپ کو ایک غیر نفسی ضرورت کے ماتحت کرنی پڑی۔مگر آپ نے اس قربانی کی روح کو اس خوبی اور کمال کے ساتھ نبھایا۔اور باوجود اپنی خانگی ذمہ داری کی پیچیدگیوں کے معاشرت کا ایک ایسا اعلیٰ نمونہ قائم کیا جو دنیا کے لئے ہمیشہ کے واسطے ایک شمع ہدایت کا کام دے گا۔میرے یہ الفاظ میری قلبی خوش عقیدگی کی گونج نہیں ہیں بلکہ ان کی بنیا دٹھوس تاریخی واقعات پر قائم ہے جنہیں کسی دوست کی خوش عقیدگی یا کسی دشمن کا تعصب اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتے۔معاشرت کا کامل نمونہ کثرت ازدواج کی وجہ سے جو اضافہ آپ کی خانگی ذمہ داریوں میں ہوا۔اس کو آپ کی ان گوناگوں اور بھاری ذمہ داریوں نے اور بھی بہت زیادہ کر دیا تھا جو ایک مصلح۔ایک امام۔جماعت۔ایک انتظامی حاکم۔ایک جوڈیشل قاضی۔ایک سیاسی لیڈر۔ایک فوجی جرنیل اور ایک بین الاقوام نظام جمہوریت کے صدر کی حیثیت میں آپ پر عائد ہوتی تھیں اور ہر شخص جو آپ کی خانگی