مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 120 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 120

مضامین بشیر ۱۲۰ موعود علیہ السلام کی ڈاڑھی لاکھوں احمدی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں۔اندریں حالات کوئی مسلمان اور خصوصیت کے ساتھ کوئی احمدی ہرگز یہ نہیں کہہ سکتا کہ ڈاڑھی رکھنا شریعتِ اسلامی کا حصہ نہیں ہے۔ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ احکام کے مدارج میں اختلاف ہے اور ڈاڑھی کے حکم کو ہم قطعاً ان اہم احکام میں شمار نہیں کر سکتے جن پر ہر انسان کی روحانی زندگی کا بلا واسطہ دار و مدار ہے مگر بہر حال اس میں کلام نہیں کہ وہ شریعت کا حصہ ہے۔اب کوئی مومن اس حکم کو چھوٹا کہہ کر ٹال نہیں سکتا کیونکہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ چھوٹی باتوں کو شریعت نے اپنے دائرہ میں شامل نہیں کیا اور جن کو شامل کیا ہے۔وہ چھوٹی نہیں ہیں۔( مطبوعه الفضل یکم نومبر ۱۹۲۷ء)