مضامین بشیر (جلد 1) — Page 108
مضامین بشیر ۱۰۸ اپنی دعاؤں میں ایک زندگی پیدا کریں تا کہ وہ قبولیت کے مقام کو پہنچ سکیں اور میں اسلام اور احمدیت کی مقدس اخوت کو یاد دلاتے ہوئے یہ بھی عرض کرتا ہوں کہ جن دو احمد یوں کے دلوں میں باہمی کدورت ہو یا جس جماعت کے افراد میں کوئی جھگڑا یا تنازعہ رُونما ہو وہ ان مبارک دنوں میں اپنے سینوں اور دلوں کو ایک دوسرے کی طرف سے صاف کرلیں اور صلح جوئی کی طرف ایک دوسرے سے بڑھ کر سرعت کے ساتھ قدم اٹھا ئیں تا کہ پیشتر اس کے کہ خدا کے یہ مقدس دن ختم ہو کر عید کا چاند ہم پر طلوع ہو ہمارے سینے ہر قسم کی کدورتوں سے صاف ہو کر ایک دوسرے کی محبت سے معمور ہو جائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روح آسمان پر سے ہمیں دیکھ کر سرور حاصل کرے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو اور ہمیں اپنی رضاء کے رستوں پر چلنے کی توفیق دے۔آمین (مطبوعہ الفضل یکم اپریل ۱۹۲۷ء )