میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 1 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 1

بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيم حضرت مولانا محمد حسین صاحب کی خوش قسمتی صد سالہ جشن تشکر کے موقعہ پر برطانیہ کے جلسہ سالانہ 1989ء پر امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حضرت مولانا محمد حسین صاحب کو سٹیج پر بلایا اور فرمایا : اب میں ایک شخص کا تعارف آپ سے کروانا چاہتا ہوں جو آسمانی بادشاہ کے کے طور پر یہاں آیا ہے میں خلیفہ وقت کی بات نہیں کر رہا بلکہ حضرت مسیح موعود کے ایک رفیق کی بات کر رہا ہوں۔مجھے چند دن پہلے یہ خیال آیا کہ جہاں دنیا کے بڑے بڑے معزز دوست تشریف لائیں گے ان کی عزت افزائی ہمارا فرض ہے۔اور ان کا حق ہے لیکن جماعت یہ کہیں بھول نہ جائے کہ سچی عزت آسمان کی عزت ہوا کرتی ہے۔اور کچی عزت وہی ہوتی ہے جو بچے مذہب سے وابستہ ہو اس لئے یہ صد سالہ جشن تشکر کیسا جشن تشکر ہو گا جس میں حضرت مسیح موعود کا کوئی رفیق شریک نہ ہو چنانچہ میں نے فوری طور پر ربوہ کہلا کے بھجوایا کہ جس طرح بھی ہو سکے حضرت مسیح موعود کے جو چند گفتی کے رفقاء زندہ ہیں ان میں سے کسی کو یہاں بھجوایا جائے۔مولوی محمد حسین صاحب (رفیق) اپنی صحت کی کمزوری کی وجہ سے اس سے پہلے انکار کر چکے تھے مگر جب میرا پیغام سنا تو بڑے شوق سے انہوں نے لبیک کسی اور کہا کہ میری ہر تکلیف ہے حقیقت ہے اگر چہ میری حالت یہ ہے کہ مجھے نصف نصف گھنٹے کے بعد پیشاب کرنے جانا پڑتا ہے لیکن خلیفہ وقت کا پیغام مجھے پہنچا ہے