میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 266 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 266

246 حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بنت سیدنا حضرت مسیح موعود کی وفات اور نماز جنازہ مئی ۱۹۸۷ء میں صدر صاحب صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے پیغام ملا کہ حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ جو سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی تھیں وفات پاگئی ہیں اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لندن سے حکم فرمایا ہے کہ آپ ان کا نماز جنازہ پڑھا ئیں چنانچہ خاکسار نے اس حکم کی تعمیل میں صبح دس بجے بیت اقصیٰ کے میدان میں جہاں کثیر تعداد میں ملک کی تمام جماعتوں کے نمائندے اور غیر ممالک سے بھی نمائندے موجود تھے خاکسار حاضر ہوا اور آپ کی نماز جنازہ پڑھانے کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔