میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 25
19 صاحب مولوی محمد عارف صاحب ماسٹر نور الہی صاحب باقی یاد نہیں رہے۔جب ستائیسویں رات آئی تو آسمان ابر آلود تھا اور حضرت خلیفہ اول نے بعد نماز عشاء و تراویح پیغام بھیجا کہ آج معتکفین دعاؤں میں زور لگالیں خدا کے فضل سے بہت دعائیں کی گئیں۔اس رات خواب میں معتکفین نے مختلف خواہیں دیکھیں مگر میں نے درج ذیل خواب دیکھا کہ جس جگہ اب مولوی شیر علی صاحب کی کوٹھی ہے وہاں ایک وسیع میدان تھا اور خلیفہ اول قرآن کریم کا درس فرما رہے ہیں۔غالبا" پچیس واں سپارہ تھا۔قطب کی طرف حضور کا چہرہ مبارک تھا اور ہم سب لوگ قرآن کریم کھولے درس سن رہے ہیں اور حضرت میاں محمود احمد صاحب بڑی تیزی کے ساتھ سائیکل پر وہاں پہنچتے ہیں اور سب لوگوں نے آپ سے مصافحہ کیا۔میں نے بھی مصافحہ کیا اور اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم میاں محمود احمد صاحب کے ہاتھوں پر رکھ کر انگلی سے بتایا کہ میاں یہاں تک میں نے درس دیا ہے اور اس کے آگے آپ شروع کر دیں۔مولوی صاحب ایک پہینچ پر بیٹھ گئے اور حضرت میاں محمود احمد صاحب آپ کی کرسی پر بیٹھ گئے اور وہاں سے درس شروع کر دیا جہاں سے مولوی صاحب نے چھوڑا تھا۔یہ نظارہ دیکھنے کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور میں تہجد میں مشغول ہو گیا۔