میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 4
: 4 امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قادیان کے دیں جلسہ سالانہ میں ۲۸ دسمبر ۱۹۹۹ء کو حضرت مولانا محمد حسین صاحب کو حاضرین جلسہ سے یوں متعارف فرمایا : اپنا آخری خطاب شروع کرنے سے پہلے میں ایک بزرگ ہستی کا تعارف کروانا چاہتا ہوں۔مولوی محمد حسین صاحب رفیق حضرت اقدس مسیح موعود صحت کی کمزوری کے باوجود اس عظیم تاریخی جلسے میں شامل ہونے کے شوق میں یہاں تشریف لائے ہیں (اسی طرح آپ کے زمانہ کی ایک بزرگ خاتون بھی جن کی عمر تقریباً ۱۰۰ برس ہے وہ بھی خاص اس غرض سے بہت تکلیف اٹھا کر قادیان تشریف لائی ہیں۔یعنی چوہدری عبد الوہاب صاحب ایڈووکیٹ کی والدہ) میں چاہتا ہوں کہ آپ سب ان کی زیارت کرلیں۔کیونکہ اس زیارت سے بھی آپ کو ایک قسم کی تابعیت کا مقام حاصل ہو جائے گا۔اس غرض سے میں نے حضرت مولوی صاحب کے لئے کرسی آگے رکھوا دی ہے۔تاکہ سب لوگ دیکھ سکیں کہ حضرت مسیح موعود کے رفقاء کیا تھے"۔اختتامی خطاب جلسه سالانه قادیان (28/12/91