میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 41
31 پھنسا ہوا ہے اور رفع کے معنی زندہ آسمان پر جانا ثابت نہیں کر سکا۔مولوی صاحب اپنے ہی آدمیوں سے لڑنے لگے اور اس طرح یہ مناظرہ ختم ہو گیا۔ہمارا ان پر بہت اچھا اثر رہا۔غرضیکہ اسی قسم کے چودہ پندرہ مناظرے ہوئے۔ہر موقع پر اللہ تعالٰی نے خاص نصرت فرمائی۔ایک درزی مولوی سے مکالمہ ایک روز ایک سیالکوٹی سول درزی جو کچھ مولوی بھی تھا اور میرا واقف بھی نہ تھا لیکن مولوی ابراہیم سیالکوٹی کا بڑا مداح اور شاگرد تھا ہمارے پاس آیا۔ہم اس وقت شام کا کھانا کھا رہے تھے۔آتے ہی کہنے لگا کہ اس جگہ آپ کے کیمپ میں سنا ہے کہ کوئی مرزائی مولوی رہتا ہے۔میں نے ذرا اس کی خبر لینی ہے۔کیا آپ لوگوں کو اس کا کچھ پتہ ہے؟ میں نے اپنے شاگردوں کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہوئے اسے کہا کہ ہاں ہمیں پتہ ہے۔ہم آپ کو اس سے ملانے کی کوشش کریں گے۔آپ پہلے کھانا کھائیں۔اس نے کہا اس کی خبر لینا ہی میرا کھاتا ہے۔میرے اصرار پر وہ کھانا کھانے بیٹھ گیا ہم کھانا بھی کھاتے رہے اور اس طرح بات بھی شروع کر دی کہ مولوی صاحب آپ اس مولوی کو کیا سمجھائیں گے وہ تو کچھ قرآن کریم سے واقف معلوم ہوتا ہے کہنے لگا کیا مرزائی اور قرآن اکٹھے ہو سکتے ہیں؟ میں نے کہا کہ پھر کبھی پہلے اس سے ملے نہیں ہونگے کہنے لگا اگر وہ مجھے پہلے ملا ہوتا تو پھر آج تک مرزائی نہ کہلاتا۔میں نے کہا مولوی صاحب وہ تو اپنے آپ کو مرزائی نہیں کہلواتا بلکہ احمدی کہلواتا ہے۔کہنے لگا ہیں جی احمدی تو ہم ہیں۔میں نے کہا خیر آپ بھی احمدی ہیں اور وہ بھی احمدی کہلواتا ہے پھر آپ کا آپس میں تھوڑا ہی فرق ہوگا ہم آپ کو اس سے ملا دیتے ہیں۔مگر آپ اس سے بات کیسے شروع کریں گے وہ بھی تو آخر پڑھا ہوا ہے۔درزی صاحب کہنے لگے آپ ذرا ان سے مجھے ملا دیں اور