مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن

by Other Authors

Page 18 of 25

مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن — Page 18

چنیوٹی صاحب کی چانکیائی اور احراری رگ ہے جو انہیں سیاسی لحاظ سے دھوکہ بازی اور فریب کاری پر انگیخت کرتی ہے اور پھر وہی غلام اللہ خانی سرشت ہے جو انہیں مذہب کے نام پر دجل و افترا پر اکساتی اور جھوٹ کے گند پر منہ مارنے پر آمادہ کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ ان کے لئے ذلت اور لعنت کے سامان پیدا فرماتا آرہا ہے۔چنانچہ شہر ربوہ کا نام بدلنے کے لئے اس نے جھوٹاڈھنڈورہ پیٹا تو ختم نبوت کا بورڈ لگانے والے دوسرے ملاں نیا قادیان نام رکھنے کے بارہ میں اختلاف کر کے اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔چوہدری افضل حق ” تاریخ احرار " صفحہ ۱۵۶ میں احراری کردار کی نشان دہی کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: باسی کڑھی کے ابال کی طرح ہم اٹھتے ہیں اور پیشاب کی جھاگ کی طرح ہم بیٹھ جاتے ہیں۔پورا پاکستانی پریس گواہ ہے کہ چنیوٹ کے اس احراری ملا نے اس موقع پر اپنے " بزرگوں کی اس روایت کو پوری شان “ سے قائم رکھا۔اس طرح ایک طرف تَحْسَبُهُم جَمِيعًا وَّ قُلُوبُهُم شَتَّى (الحشر : ۱۵) کی تصویر کھنچ گئی۔دوسری طرف إِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ إِهَانَتَكَ " * - ( البام ١٨٨٠ء) کا عبرت انگیز نظارہ ایک بار پھر چشم فلک نے دیکھ لیا۔فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي (ترجمہ : جو تیری اہانت کا ارادہ کرے گا میں اسے ذلیل ورسوا کروں گا)۔(البام حضرت مسیح موعود علیہ السلام) 18