حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 18 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 18

21 24 گی تب ہی سہی۔جب خادم یہ کہنے کیلئے حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔تو حضرت صاحب کو عربی میں الہام ہوا۔کہ مہمان آوے تو مہمان نوازی کرنی چاہئے۔جس پر حضرت صاحب نے خادم کو حکم دیا کہ جلدی سے دروازہ کھول دو۔میں جب حاضر ہوا تو حضور بہت خندہ پیشانی سے مجھے ملے اور فرمایا کہ ابھی مجھے الہام ہوا ہے۔میں نے عرض کی مجھے فارسی میں یہ الہام ہوا ہے کہ اس جگہ سے جانا نہیں۔میں چند دن حضرت کے پاس رہا اور حضرت کے حالات دیکھے کہ تین وقت تک آپ نے کھانا نہیں کھایا اور نماز کے وقت جلدی سے باہر تشریف لاتے اور نماز ہمارے ساتھ ادا کر کے اندر تشریف لے جاتے۔وہاں مرزا اعظم بیگ ہوشیار پوری مہتمم بندوبست تھا۔وہ میرا واقف تھا۔میں ان سے ملنے گیا۔اس نے پوچھا مولوی صاحب آپ کیسے آئے ؟ تو میں نے کہا کہ حضرت مرزا صاحب کو دیکھنے کے لئے آیا ہوں۔اس نے پوچھا کہ کون سے مرزا صاحب۔میں نے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی۔اس نے کہا کہ آدمی تو بہت اچھا تھا۔لیکن خراب ہو گیا۔میں نے کہا کس طرح۔اس نے کہا کہ بچپن کی حالت میں لڑکوں سے کھیلا نہیں کرتا تھا۔اس کا والد اس پر ناراض ہی رہتا تھا کہ تم باہر نہیں نکلتے میں نے کہا الحَمدُ لِلهِ اس نے کہا الْحَمْدُ لِلہ کا کون سا موقع ہے۔میں نے کہا جس زمانہ کا میں واقف نہیں تھا۔اس کے متعلق تم نے شہادت دیدی کہ آپ بچپن میں ہی نیک تھے اور موجودہ حالت میں نے خود دیکھ لی ہے۔(بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ جولائی 1995 ء ص 26 اور 40 غیر مطبوعہ رجسٹر روایات نمبر 3) احمد یہ بیت الذکر جہلم شہر حضرت مولوی برہان الدین صاحب پہلے جہلم شہر کی مسجد میں جمعہ پڑھایا کرتے تھے جوان کے بھائی مولوی نعمان نے بنوائی تھی۔جہلم کے ایک شخص الہی بخش خواجہ حج کرنے گئے ،