حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 17 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 17

20 اس کو جا کر کہ دو مہر الدین لالہ موسیٰ والا السلام علیکم عرض کرتا ہے۔جواب میں آپ نے پیغام بھیجا کہ اس کو اندر آنے دو۔میں نے وہاں پہنچ کر السلام علیکم کہا۔راجہ جہاں داد خاں نے کہا کہ یہ بھی احمدی ہے؟ میں نے کہا ہاں۔۔۔۔مولوی صاحب نے فرمایا کہ کیا گاڑی میں کچھ وقت ہے؟ میں نے عرض کی پندرہ منٹ ہیں۔راجہ صاحب نے کہا کہ آج تم نہ جاؤ۔یہاں ہی رہ جاؤ۔میں نے کہا وجود وقف کر دیا ہوا ہے۔اس لئے میں رہ نہیں سکتا۔اس جگہ پر ایک سید صاحب بھی تھے جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق مولوی صاحب سے مناظرہ کر رہے تھے اور راجہ پیندے خاں صاحب دارا پوری بھی موجود تھے۔سید صاحب نے کہا کہ مولوی صاحب آپ مرزا صاحب کے قریب میں آگئے ہیں۔مولوی صاحب نے کہا جب مرزا صاحب نے براہین احمدیہ کتاب لکھی میں نے اس کتاب کو پڑھا، تو میں نے خیال کیا کہ یہ شخص آئندہ کچھ ہونے والا ہے۔اس لئے میں اس کو دیکھ آؤں۔میں ان کو دیکھنے کے لئے قادیان پہنچا تو مجھے علم ہوا کہ آپ ہوشیار پور تشریف لے گئے ہیں۔میں نے کہا بار بار آنا مشکل ہے اس لئے ہوشیار پور جا کر دیکھ آؤں۔میں ہوشیار پور پہنچا۔پوچھ کر آپ کے مکان پر پہنچا اور دستک دی خادم آیا اور پوچھا کون ہو؟ میں نے کہا برہان الدین جہلم سے حضرت مرزا صاحب کو ملنے آیا ہے۔اس نے کہا کہ ٹھہر و۔میں اجازت لے لوں۔جب وہ پوچھنے کے لئے گیا تو مجھے اس وقت فارسی میں الہام ہوا کہ ”جہاں تم نے پہنچنا تھا پہنچ گیا ہے۔اب یہاں سے نہیں ہٹنا خادم کو حضرت صاحب نے فرمایا کہ ابھی مجھے فرصت نہیں۔ان کو کہہ دیں پھر آئیں۔خادم نے جب یہ مجھے بتلایا۔تو میں نے کہا میں یہاں ہی بیٹھتا ہوں۔جب فرصت ملے