حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 38
41 آقا کی نظروں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصنیف ضمیمہ انجام آتھم میں اپنے بعض رفقاء اور ان کی مالی قربانیوں کا ذکر فرمایا ہے ان میں حضرت مولانا صاحب کا نام بھی شامل ہے۔آپ کا ذکر یوں فرماتے ہیں:۔۔۔میاں عبداللہ صاحب سنوری اور مولوی برہان الدین صاحب جہلمی اور مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی اور قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوئی اور منشی چودھری نبی بخش صاحب بٹالہ ضلع گورداسپور پورہ اور منشی جلال الدین صاحب بلانی وغیرہ احباب اپنی اپنی طاقت کے موافق خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔“ (ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 ص313 حاشیہ ایڈیشن اول ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک درخواست بنام لیفٹیننٹ گورنر پنجاب لکھی، جس میں حضور نے اپنے مختصر حالات تحریر کئے اور اس کے آخر میں اپنی جماعت کے ممبروں کے نام لکھے اس فہرست میں حضرت مولوی صاحب کا نام یوں درج ہے: 168 - ”مولوی برہان الدین صاحب کھکھر، جہلم، حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ہے۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 ص354) جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٍ یعنی بدی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا اور ان لوگوں پر ذلت طاری ہوگی۔