حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 33 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 33

36 شخص میاں چراغ دین کو کہا کہ میں قرآن سے ثابت کروں گا کہ حضرت عیسی زندہ ہیں۔میاں چراغ دین صاحب نے حضرت برہان الدین جہلمی صاحب کو لکھا کہ گجرات تشریف لائیں۔مولوی صاحب راستے میں میرے پاس لالہ موسی میں ٹھہرے۔میں نے سفر کے متعلق پوچھا تو آپ نے جواب دیا کہ مولوی محمد گجراتی کہتے ہیں کہ وہ قرآن سے حضرت عیسی کی زندگی ثابت کر سکتے ہیں۔واپسی پر پھر آپ لالہ موسی میں ٹھہرے۔میں نے پوچھا گجرات میں کیا فیصلہ ہوا۔آپ نے فرمایا میں نے رقعہ بھیج دیا تھا کہ وقت مقرر کر کے مولوی صاحب ثبوت پیش کریں۔میاں چراغ دین صاحب رقعہ لے کر گئے تو مولوی محمد نے کہا کہ مولوی برہان الدین کا علم میر ے برابر نہیں ہے۔اس لئے میں مباحثہ نہیں کر سکتا۔میں نے ان کو لکھ بھیجا کہ مقابل پر پہلوان کمز ور ہوتو تمہاری فتح آسان ہوگی تمہیں اس مقابلہ سے کیوں گریز ہے۔اور اس علم کا نام لو جو تم نے پڑھا ہے اور میں نے نہیں پڑھا۔جب یہ رقعہ مولوی کے پاس پہنچا تو پھر اس نے یہ عذر پیش کیا کہ وہ میرے استاد ہیں۔اس لئے میں ادب کی وجہ سے ان سے بحث نہیں کر سکتا۔اس پر لوگوں نے اس کو امامت سے الگ کر کے مسجد سے نکال دیا۔انداز دعوت الی اللہ ایک روز حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلم میں ایک کتابوں کی دکان پر کھڑے تھے۔ایک غیر احمدی حافظ کو آپ نے السلام علیکم کہا، حافظ صاحب نے سلام کا جواب نہ دیا اور کہا که مولوی صاحب آپ مرزا صاحب کے ساتھ ہو گئے ہیں اور وہ قرآن کے خلاف ہیں اس لئے ہم آپ کا سلام قبول نہیں کرتے۔حضرت برہان الدین صاحب نے فرمایا کہ حافظ صاحب کون