حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 2 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 2

5 کے پاس بھی گئے۔احمدیت سے پہلے آپ مجاہدین فرقہ کے صوبہ پنجاب کے ہیڈ تھے۔مجاہدین وہ فرقہ تھا جو امام مہدی کے انتظار میں تھا اور کہتا تھا کہ جب امام مہدی آئیں گے تو ہم ہی ان کی فوج یا جماعت ہونگے جن کو ساتھ لے کر آپ دین حق کو غلبہ اور کفر کو شکست دیں گے۔یہ فرقہ علاقہ سرحد سے لے کر ہندوستان تک پھیلا ہوا تھا اور اسکی شاخیں ہر شہر میں تھیں۔آپ نے امام مہدی اور مسیح علیہ السلام کی تلاش میں کئی بزرگوں کی بیعت کی مگر وہ گوہر نایاب آپ کو کہیں نہ ملا۔فرقہ اہلِ حدیث اختیار کرنے کے بعد آپ کو تکالیف بھی برداشت کرنی پڑیں لیکن مجاہدانہ کوششوں میں لگے رہے۔ایک وقت میں کئی علماء مد مقابل ہوتے جن سے کئی کئی ہفتے مناظرہ کرتے ، مگر مخالفین پر ہمیشہ بھاری ہوتے اور کامیاب وکامران رہتے۔بالآخر علاقہ میں اہلِ حدیث مکتبہ فکر کی تعداد بڑھ گئی ، یوں آپ کی تکالیف کم ہو گئیں۔آپ اہل حدیث فرقہ سے تعلق تو رکھتے تھے لیکن اس کے علاوہ جس عقیدہ پر آپ مضبوطی سے قائم تھے وہ بنیادی طور پر یہ تھا۔امام مہدی کے ظاہر ہونے کے قرائن و نشانات اس زمانہ میں عام ہیں اور مہدی کے آنے کا وقت یہی ہے۔“ اسی غرض سے آپ حضرت مولوی عبداللہ غزنوی اور حضرت پیر صاحب کو ٹھے شریف والے کے ہاں بھی گئے مگر اطمینان نہ ہوا۔حلقه درس قبول احمدیت سے پہلے آپ نے جہلم میں درسِ حدیث بھی جاری کیا تھا۔آپ کے حلقہ شاگردی میں حافظ عبد المنان صاحب وزیر آبادی ،مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی،