حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 3
6 مولوی حشمت علی صاحب را جوری ، مولوی محمد عرفان صاحب ڈونگا گلی مری، مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی ، مولوی محمد قاری صاحب جہلمی اور مولوی عبد الرحمان صاحب کھیوال ( والد محترم حافظ مبارک احمد صاحب سابق استاد جامعہ احمدیہ ) جیسے علماء شامل تھے۔اللہ تعالیٰ نے مؤخر الذکر تین رفقاء کو قبول احمدیت کی سعادت بھی بخشی۔آپ کے درس میں عام طور پر 25-20 درویش طالب علم تعلیم پاتے تھے اور وہ سب کے سب مولوی ہوتے تھے۔آپ قرآن شریف، بخاری اور مسلم پڑھایا کرتے تھے۔لباس حضرت مولوی صاحب ساده طرز کا زمیندار قسم کا لباس پہنتے تھے۔جس طرح زمینداروں کے پاس ایک چادر ہر وقت ہوتی ہے اسی طرح وہ بھی ایک چادر رکھتے جو کمر اور کندھوں پر پڑی رہتی۔آپ کا لباس عموما پرانے زمیندار فیشن کے مطابق نیلے رنگ اور فاختائی رنگ کا ہوتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلی ملاقات آخر مولائے کریم کے فضل و رحم نے دست گیری فرمائی۔حضرت مولوی صاحب درس و تدریس کے سلسلے کے ساتھ ساتھ آنے والے مامورِ زمانہ کی تلاش میں بھی تھے۔کیونکہ پیش گوئیاں مامور زمانہ کی نشاندہی کر رہی تھیں۔لہذا اسی جستجو میں یہ خبر سنی کہ قادیان میں ایک شخص پیدا ہوا ہے جو قرآن کا ماہر ہے اور ہر مذہب کے مقابل پر دینِ حق کی نمائندگی کر رہا ہے خصوصاً آریوں اور عیسائیوں کے اعتراضات اور شکوک کا مدلل اور مسکت جواب دے رہا ہے۔یہ جان