حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 50 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 50

نہیں ہوسکا۔) 53 (3) محترمہ زبیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ کرامت اللہ صاحب ( جماعت احمد یہ جہلم میں آپا جی ز بیدہ بیگم صاحبہ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔دعا گو اور بزرگ خاتون تھیں۔آپ کا انتقال 2001 ءکو جہلم میں ہوا اور وہیں آپ کی تدفین بھی ہوئی۔) (4) محترم عبد الحئی صاحب ( آپ کی اولا دراولپنڈی میں ہے۔مخلص احمدی تھے ) (5) محترمہ امتہ الحئی صاحبہ وفات آپ کی وفات 11 جون 1966ء کو ہوئی۔آپ کا جنازہ آپ کے داماد مکرم ماسٹر کرامت اللہ صاحب، مکرم مولوی عبد الکریم صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ جہلم اور وہاں کی مقامی جماعت کے متعدد دیگر احباب مورخہ 12 جون 1966ء کو صبح ۵ بجے جہلم سے ربوہ لائے۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے احاطہ مسجد مبارک میں نماز جنازہ پڑھائی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے جنازہ کو کندھا دیا اور پھر جنازہ کے ہمراہ بہشتی مقبرہ تک تشریف بھی لے گئے اور تدفین مکمل ہونے تک وہیں ٹھہرے رہے۔قبر تیار ہونے پر حضور ہی نے دعا کروائی۔الفضل 14 جون 1966 صفحہ نمبر 1) اس باب کا موادر روز نامہ الفضل میں شائع ہونے والے درج ذیل دو مضامین سے لیا گیا ہے ) (1)۔حضرت مولوی عبد المغنی صاحب آف جہلم از زبیده بیگم صاحبہ (روز نامہ افضل 22 مئی 1996ء) (2)۔" حضرت مولوی عبد المغنی صاحب از انیسہ رشید احمد صاحبہ ( مضمون نگارہ آپ کی نواسی ہیں)