حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 49
52 جان نماز کے لئے آگے کھڑے تھے اور میری چھوٹی بہن جو دس بارہ سال اور میں پندرہ سال کی تھی دونوں پیچھے کھڑی تھیں۔نماز جو شروع ہوئی تو اتنے لمبے لمبے قیام لمبے لمبے رکوع نانا جان تو وجد میں آئے ہوئے خوش الحانی سے پڑھائے چلے جارہے ہیں لیکن ہماری تو ٹانگیں تھک گئیں۔پہلے چھوٹی بہن چپکے سے لیٹ گئی۔میں نے ہمت کی مگر معلوم نہیں کب لمبے سجدے میں سو گئی صبح آنکھ کھلی تو چہرے پر زبر دست مسکراہٹ بکھیرے ہوئے فرماتے ہیں کہ آج تو نماز کسوف وخسوف پڑھی گئی ہے اور ہم شرمندہ۔جانوروں سے محبت آپ کی نواسی ہی بیان کرتی ہیں کہ جانور بھی آپ کی شفقت سے محروم نہیں تھے۔ایک کتا سرائے عالمگیر کالج سے آپ کے ساتھ ساتھ جہلم آیا تھا۔وہ بیمار ہو گیا تو اسے اپنے ہاتھوں سے دوائی ڈال کر نہلاتے۔ایک بلی بھی آپ سے بہت پیار کرتی تھی۔ایک دفعہ رمضان میں سحری کھانے کے لئے میں جب آپ کے پلنگ پر آپ کو جگانے گئی تو بلی کے بچوں کی آواز سن کر ڈرگئی۔دیکھا تو نانا جان کروٹ بدل کر سورہے ہیں اور بلی تین نوزائیدہ بچوں کے ساتھ ان کی کمر کے ساتھ لگی اطمینان سے بیٹھی ہے۔میں نے کہا نانا جان جلدی سے اٹھ جائیں اور کروٹ نہ بدلیں کیونکہ بلی نے سارے گھر میں سے محفوظ ترین جگہ پا کر آپ کے پلنگ پر بالکل کمر کے ساتھ بچے دیئے ہوئے ہیں۔یہ حال تھا شفقت کا کہ جانور بھی اتنے مانوس تھے۔آپ کی اولا د (1) محترمہ حمیدہ بیگم صاحبه (2) محترم عبد السلام صاحب ( آپ احمدی نہ رہے۔آپ کی اولاد کے بارہ میں علم