حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 19 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 19

22 وہاں انہوں نے رؤیا دیکھی کہ نیا محلہ جہلم میں انہوں نے ایک مسجد بنوائی ہے اور مولوی برہان الدین صاحب کو اس کا امام مقرر کیا ہے۔جب وہ حج کر کے واپس آئے تو انہوں نے کہا مولوی صاحب آؤ میں آپ کو مسجد بنوا دیتا ہوں۔جب وہ مسجد بنانے کے لئے مسجد کی حدود کا نشان لگانے لگے تو مولوی برہان الدین صاحب نے کہا کہ مجھے تو چھوٹی سی مسجد چاہئے۔اس نے کہا میں آپ کو مسجد بنا کر نہیں دے رہا بلکہ اپنی رویا پوری کر رہا ہوں۔جو نقشہ میں نے لمبائی چوڑائی کا بیت اللہ میں دیکھا ہے وہی تیار کروں گا۔جب مسجد تیار ہونے پر آپ کو امام مسجد بنایا تو اس آدمی کی برادری اور دوسرے لوگوں اور دوستوں نے منع کیا کہ اس وہابی کو امام مت مقرر کرو۔یہ تو یہاں بیٹھ کر سب کو گمراہ کر دے گا۔اس نے کہا کہ میں نے بیت اللہ میں جور و یا دیکھی تھی اس میں انہی کو امام مقرر کیا ہے۔میں ہرگز نہیں ہٹا تا۔مولوی صاحب نے بھی تو خدا اور خدا کے رسول کا نام لینا ہے۔اس طرح اس کی امامت حضرت مولوی صاحب کے پاس آگئی۔مکرم شیخ الہی بخش صاحب کی وفات کے بعد کی بات ہے۔ابھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کا نام جماعت احمد یہ نہیں رکھا تھا۔اس وقت کی بات ہے کہ مسجد جس کے آپ امام تھے پیغام حق کی مخالفت کی وجہ سے لوگوں نے چھینی چاہی۔آپ ہمیشہ صبح صادق سے پہلے شہر سے نکل کر نیا محلہ والی مسجد میں تہجد اور فجر کی نماز پڑھنے کیلئے آیا کرتے تھے۔نیا محلہ نئی آبادی تھی اور اس وقت مسجد کے قریب بہت ہی کم آبادی تھی بمشکل دو تین نمازی آپ کے ساتھ ہوا کرتے تھے۔ایک دن کا واقعہ ہے کہ جب آپ علی الصبح تہجد کے لئے مسجد میں داخل ہوئے تو رات کو ہی چند لوگ مسجد میں چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے کہ جب آپ داخل ہوں تو آپ کا کام تمام کر دیں۔چنانچہ وہ سب آپ پر ٹوٹ پڑے اور حضرت مولوی صاحب کو خوب ماراحتی کہ یہ سمجھ