مسیحی انفاس — Page 582
ہیں کبھی کا اس غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولی اور میرا قادر توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید ب کی فتح ہے۔ اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب اس کم او د دیوالی کتاب امرود کی طرف سے چڑھے گا۔ اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔ اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہو گا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں۔ اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے سے محبت رکھتے قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں کتنے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گانہ کیا ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی بچی توحید جس وہ خدا ج کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر پنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔ اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔ اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔ لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے۔ تب یہ باتیں جو میں کہتا ہو سمجھ میں آئیں گی ۔ تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۸