مسیحی انفاس — Page 583
۵۸۳ یہ دلائل اور حقائق اور معارف ہیں جو عیسائی مذہب کے باطل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ثابت کئے۔جن کو میں نے اپنی تالیفات میں بڑے لبسط سے لکھا ہے۔اور ظاہر ہے کہ ان روشن دلائل کے بعد نہ عیسائی مذہب قائم رہ سکتا ہے اور نہ اس کا کفارہ ٹھہر سکتا ہے بلکہ اس ثبوت کے ساتھ یہ عمارت یک دفعہ کرتی ہے۔کیونکہ جب کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا مصلوب ہوتا ہی ثابت نہ ہوا تو کفارہ کی تمام امیدیں خاک میں مل گئیں۔اور یہ وہ فی تعظیم ہے جو حدیث کسر صلیب کی منشاکو کامل طور پر پورا کرتی ہے اور وہ کام جو مسیح موعود کو کرنا چاہئے یہی کام تھا کہ ایسے دلائل واضح سے عیسائی مذہب کو گرا دے۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴۵ اسلام کی پاک تاثیروں کو روکنے کے لئے جس قدر پیچیدہ افتراء اس عیسائی قوم میں استعمال کئے گئے اور ہر مکر و حیلے کام میں لائے گئے اور ان کے پھیلانے میں جان توڑ کر اور مال کو پانی کی طرح بہا کر کوششیں کی گئیں۔یہاں تک کہ نہایت شرمناک ذریعے بھی جن کی تصریح سے اس مضمون کو منزہ رکھنا بہتر ہے اسی راہ میں ختم کئے گئے۔یہ کر سمجھن قوموں اور تثلیث کے حامیوں کی جانب سے وہ ساحرانہ کاروائیاں ہیں کہ جب تک ان کے اس سحر کے مقابل پر خدا تعالیٰ وہ پر زور ہاتھ نہ دکھلاوے جو معجزہ کی قدرت اپنے اندر رکھتا ہو، اور اس معجزہ سے اس طلسم کو پاش پاش نہ کرے تب تک اس جادوئے فرنگ سے سادہ لوح دلوں کو مخلصی حاصل ہونا بالکل قیاس اور گمان سے باہر ہے۔سو خدا تعالیٰ نے اس جادو کو باطل کرنے کے لئے اس زمانہ کے بچے مسلمانوں کو یہ منجزہ دیا کہ اپنے اس بندہ کو اپنے الہام اور کلام اور اپنی برکات خاصہ سے مشرف کر کے اور اپنی راہ کے