مسیحی انفاس — Page 547
۵۴۷ میرے نزدیک تو راست باز وہی فرقہ تھا جو حضرت مسیح اور ان کے حواریوں کا تھا۔اس کے بعد تو اس مذہب کی مرمت شروع ہو گئی اور کچھ ایسی تبدیلی شروع ہوئی کہ حضرت مسیح کے وقت کی عیسویت اور موجودہ عیسویت میں کوئی تعلق ہی نہیں راست باز فرقه رہا۔ملفوظات جلدی صفحه ۲۴۱ فرمایا۔جیسا کہ یہودی فاضل نے اپنی کتاب میں لکھتا ہے۔یہ بات صحیح ہے کہ موجودہ مذہب نصاری جس میں شریعت کا کوئی پاس نہیں۔اور سٹور کھانا اور غیر موجودہ عیسائی مذہب مختون رہنا وغیرہ تمام باتیں شریعت موسوی کے مختلف ہیں۔یہ باتیں اصل میں در حقیقت پولوسی پولوس کی ایجاد ہیں۔اور اس واسطے ہم اس مذہب کو عیسوی مذہب نہیں کہ سکتے بلکہ مذہب ہے دراصل یہ پولوسی مذہب ہے اور ہم تعجب کرتے ہیں کہ حواریوں کو چھوڑ کر اور ان کر رائے کے بر خلاف کیوں ایسے شخص کی باتوں پر اعتبار کر لیا گیا تھا۔جس کی ساری عمر یسوع کی مخالفت میں گزری تھی۔مذہب عیسوی میں پولوس کا ایسا ہی حال ہے جیسا کہ بادا ناتک صاحب کی اصل باتوں کو چھوڑ کر قوم سکھ گورو گوبند سنگھ کی باتوں کو پکڑ بیٹھی ہے کوئی سند ایسی مل نہیں سکتی جس کے مطابق عمل کر کے پولوس جیسے آدمی کے خطوط اناجیل اربعہ کے ساتھ شامل کئے جاسکتے تھے۔پولوس خواہ مخواہ معتبر بن بیٹھا تھا۔ہم اسلام کی تاریخ میں کوئی ایسا آدمی نہیں پاتے جو خواہ مخواہ صحابی بن بیٹھا ہو۔۔الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ صفحه ۷ پرچه ۳۰ ر ا پریل ۱۹۰۲ء نیز ملفوظات جلد ۳ صفحه ۲۷۷، ۲۷۸