مسیحی انفاس — Page 498
۴۹۸ حضرت مسیح کے حواریوں کی حالت خود انجیل سے ظاہر ہے حاجت تصریح نہیں اور یہ بات کہ یہودی جن کے لئے حضرت مسیح نبی ہو کر آئے تھے کس قدران کی زندگی میں ہدایت پذیر ہو گئے تھے۔یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ کسی پر پوشیدہ نہیں۔بلکہ اگر حضرت مسیح کی نبوت حضرت مسیح پر قرآن کو اس معیار سے جانچا جائے تو نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کی نبوت اس کریم کا احسان معیار کی رو سے کسی طرح ثابت نہیں ہو سکتی۔کیونکہ اول نبی کے لئے ضروری ہے کہ اس وقت آوے کہ جب فی الواقعہ اس امت کی حالت دینداری تباہ ہو گئی ہو جس کی طرف وہ بھیجا گیا ہے۔لیکن حضرت مسیح یہود کو ایسا الزام کوئی بھی نہیں دے سکے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ انہوں نے اپنے اعتقاد بدل ڈالے ہیں یا وہ چور اور زناکار اور قمار باز وغیرہ ہو گئے ہیں۔یا انہوں نے توریت کو چھوڑ کر کسی اور کتاب کی پیروی اختیار کرلی ہے بلکہ خود گواہی دی کہ فقیہ اور فریسی موٹی کی گدی پر بیٹھے ہیں۔اور نہ یہود نے اپنے بد چلن اور بد کار ہونے کا اقرار کیا۔پھر دوسرے بچے نبی کی سچائی پر بھاری دلیل ہوتی ہے کہ وہ کامل اصلاح کا بھاری نمونہ دکھلا دے۔پس جب ہم اس نمونہ کو حضرت مسیح کی زندگی میں غور کرتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کو نبی اصلاح کی اور کتنے لاکھ یا ہزار آدمی نے ان کے ہاتھ پر توبہ کی تو یہ خانہ بھی خالی پڑا ہوا نظر آتا ہے۔ہاں باراں حواری ہیں۔اعمال تو۔مگر جب ان کا اعمال نامہ دیکھتے ہیں تو دل کانپ اٹھتا ہے اور افسوس آتا ہے کہ یہ لوگ کیسے تھے کہ اس قدر اخلاص کا دعوی کر کے پھر ایسی ناپاکی دکھلاویں جس کی نظی دنیا میں نہیں۔کیا میں روپے لے کر ایک بچے نبی اور پیارے رہنما کو خونیوں کے حوالہ کرنا حواری کہلانے کی یہی حقیقت تھی کیا لازم تھا کہ پطرس جیسا حواریوں کا سردار حضرت مسیح کے سامنے کھڑے ہو کر ان پر لعنت بھیجے اور چند روزہ زندگی کے لئے اپنے مقتدا کو اس کے منہ پر گالیاں دے۔کیا مناسب تھا کہ حضرت مسیح کے پکڑے جانے کے وقت میں تمام حواری اپنا اپنا راہ لیں اور ایک دم کے لئے بھی صبر نہ کریں جن کا پیارا نہی قتل کرنے کے لئے پکڑا جائے ایسے لوگوں کے صدق و صفا کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں جو حواریوں نے اس وقت دکھلائے۔ان کے گذر جانے کے بعد مخلوق پرستوں نے باتیں بنائیں اور آسمان پر چڑہا دیا۔مگر جو کچھ انہوں نے اپنی زندگی میں اپن ایمان دکھلایا وہ باتیں تواب تک انجیلوں میں موجود ہیں۔غرض وہ دلیل جو نبوت اور رسالت کے مفہوم سے ایک