مسیحی انفاس — Page 16
Σ سے قیصر نے فرقہ موحد کامذہب اختیار کر لیا تھا۔چوتھے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف جنہوں نے گواہی دی کہ مسیح ابن مریم ہر گز خدا نہیں ہے اور نہ خدا کا بیٹا ہے بلکہ خدا کا نبی ہے۔اور علاوہ اس کے ہزاروں راست باز خدا تعالیٰ کا الہام پا کر اب تک گواہی دیتے چلے آئے ہیں کہ مسیح ابن مریم ایک عاجز بندہ ہے اور خدا کا بی۔چنانچہ اس زمانہ کے عیسائیوں پر گواہی دینے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ تا میں لوگوں پر ظاہر کروں کہ ابن مریم کو خدا ٹھہرانا ایک باطل اور کفر کی راہ ہے۔اور مجھے اس نے اپنے مکالمات اور مخاطبات سے مشرف فرمایا ہے اور اس نے مجھے بہت سے نشانوں کے ساتھ بھیجا ہے اور میری تائید میں اس نے بہت سے خوارق ظاہر فرمائے ہیں۔اور در حقیقت اس کے فضل و کرم سے ہماری مجلس خدا نما مجلس ہے۔جو شخص اس مجلس میں صحت نیت اور پاک ارادہ اور مستقیم جستجو سے ایک مدت تک رہے تو میں یقین کرتا ہوں کہ اگر وہ دہر یہ بھی ہو تو آخر خدا تعالیٰ پر ایمان لاوے گا۔اور ایک عیسائی جس کو خدا تعالیٰ کا خوف ہو اور جو بچے خدا کی تلاش اور بھوک اور پیاس رکھتا ہو اس کو لازم ہے کہ بے ہودہ قصے اور کہانیاں ہاتھ سے پھینک دے اور چشم دید ثبوتوں کا طالب بن کر ایک مدت تک میری صحبت میں رہے پھر دیکھے کہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا مالک ہے کس طرح اپنے آسمانی نشان اس پر ظاہر کرتا ہے۔مگر افسوس کہ ایسے لوگ بہت تھوڑے ہیں جو در حقیقت خدا کو ڈھونڈنے والے اور اس تک پہنچنے کے لئے دن رات سرگردان ہیں۔اے عیسائیو ایاد رکھو کہ مسیح ابن مریم ہر گز ہر گز خدا نہیں ہے۔تم اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو۔خدا کی عظمت مخلوق کو مت دو۔ان باتوں کے سننے سے ہمارا دل کانپتا ہے کہ تم ایک مخلوق ضعیف درماندہ کو خدا کر کے پکارتے ہو نچے خدا کی طرف آجاد تا تمہارا بھلا ہو اور تمہاری عاقبت بخیر ہو۔کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۵۵،۵۴ اب جب میں دیکھتا ہوں کہ عیسائی مذہب میں خداشناسی کے تینوں ذریعے مفقود ہیں عیسائیت میں خدائی تو مجھے تعجب آتا ہے کہ کس بات کے سہارے سے یہ لوگ یسوع پرستی پر زور مار رہے کے تینوں ذرائع مفقود ہیں۔کیسی بدنصیبی ہے کہ آسمانی دروازے ان پر بند ہیں۔معقولی دلائل ان کو اپنے ہیں۔