مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 319 of 632

مسیحی انفاس — Page 319

٣١٩ حالت میں بدھند جیب کی پرانی کتابوں میں حضرت بی کا نام اور ذکر موجود ہے تو کیوں یہ محقق ایسی ٹیڑھی راہ اختیار کرتے ہیں کہ فلسطین میں بدھ مذہب کا نشان ڈھونڈتے ہیں اور کیوں وہ حضرت مسیح کے قدم مبارک کو نکیال اور بت اور کشمیر کے پہاڑوں میں تلاش نہیں کرتے لیکن میں جانتا ہوں کہ اتنی بڑی سچائی کو ہزاروں تاریک پردوں میں سے پیار کرنا ان کا کام نہیں تھا بلکہ یہ اس خدا کا کام تھا جس نے آسمان سے دیکھا کہ مخلوق پرستی حد سے زیادہ زمین پر پھیل گئی اور صلیب پرستی اور انسان کے ایک فرضی خون کی پرستش نے کروڑہا دلوں کو سچے خدا سے دُور کر دیا۔تب اس کی غیرت نے ان عقائد کے توڑنے کے لئے جو صلیب پر مبنی تھے ایک کو اپنے بندوں میں سے دنیا میں سیح ناصری کے نام پر بھیجا۔اور وہ جیسا کہ قدیم سے وعدہ تھا سیح موعود ہو کر ظاہر ہوا۔تب کسر صلیب کا وقت آگیا لینے وہ وقت کہ صلیبی عقائد کی غلطی کو ایسی صفائی سے ظاہر کر دینا جیسا کہ ایک لکڑی کو دو ٹکڑے کر دیا جائے سواب آسمان نے کسر صلیب کی ساری راہ کھولدی تا وہ شخص جو سچائی کا طالب ہے اب اُٹھے اور تلاش کرنے میسج کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا گو ایک غلطی تھی تب بھی اسمیں ایک راز تھا اور وہ یہ کہ توسیعی سوانح کی حقیقت گم ہوگئی تھی اور ایسی نابود ہوگئی تھی جیسا کہ قبر میں مٹی ایک جسم کو کھا لیتی ہے وہ حقیقت آسمان پر ایک وجود رکھتی تھی اور ایک مجسم انسان کی طرح آسمان میں موجودتھی اور ضرور تھا کہ آخری زمانہ میں حقیقت پھر نازل ہو۔سورہ حقیقت میچہ ایک مجسم انسان کی طرح اب نازل ہوئی اور اس نے صلیب کو توڑا اور منجملہ ان شہادتوں کے جو بدھ مذہب کی کتابوں سے ہم کو ملی ہیں وہ شہادت ہے جو کتاب بدهد این هم مصنفہ اولڈن برگ صفحہ ۱۹م میں درج ہے۔آپس کتاب میں بحوالہ کتاب مها و اکا صفحہ ۵۴ فصل نمبرا کے لکھا ہے کہ بدھ کا ایک جائین را تولتا نام بھی گذرا ہے کہ جو اسکا جان نشار شاگرد بلکہ بیٹا تھا۔اب اس جگہ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ یہ راولتا جو بدھ مذہب کی کتابوں میں آیا ہے یہ روح اللہ کے نام کا