مسیحی انفاس — Page 299
صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں تاریخی کتابوں کی شہادتیں چونکہ اس باب میں مختلف قسم کی شہادتیں ہیں اس لئے صفائی ترتیب کے لئے ہم اس کو کئی فصل پر منقسم کر دیتے ہیں۔اور وہ یہ ہیں۔پہلی فصل: اسلامی کتب کتاب روضۃ الصفا جو ایک مشہور تاریخی کتاب ہے اُس کے صفحہ ۱۳۰ - ۱۳۱ - ۱۳۲ - ۱۳۳- ۱۳۴۲ - ۱۳۵- میں بزبان فارسی وہ عبارت لکھی ہے جس کا خلاصہ ترجمہ ہم ذیل میں لکھتے ہیں۔اور وہ یہ ہے:۔حضرت عیسی علیہ السلام کا نام مسیح اس واسطے رکھا گیا کہ وہ سیاحت بہت کرتے تھے۔ایک پشمی طاقیہ اُن کے سر پر ہوتا تھا اور ایک پشمی گرفتہ پہنے رہتے تھے۔۲۹۹ ۲۲۷