مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 8 of 632

مسیحی انفاس — Page 8

اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ مجھے صاف طور پر اللہ جل شانہ نے اپنے الہام سے فرما دیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بلا تفاوت ایسا ہی انسان تھا جس طرح اور انسان ہیں۔مگر خدا تعالیٰ کا متجانبی اور اس کا مرسل اور برگزیدہ ہے اور مجھ کو یہ بھی فرمایا کہ جو مسیح کو دیا گیا وہ بہتا بعت نبی علیہ السلام تجھ کو دیا گیا ہے اور توسیح موعود ہے۔اور تیرے ساتھ ایک نورانی حربہ ہے جو ظلمت کو پاش پاش کرے گا۔اور یکسر الصلیب کا مصداق ہو گا۔حجة الاسلام۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۴۹ یہ عاجز تو محض اس غرض کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچا دے کہ تمام مذاہب موجودہ میں سے وہ مذہب حق پر اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے جو قرآن کریم لایا ہے۔اور دار النجات میں داخل ہونے کے لئے دروازہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ہے جتہ الاسلام - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۳٬۵۲ پادریوں کی تکذیب انتہا تک پہنچ گئی تو خدا نے حجت محمدیہ پوری کرنے کے لئے مجھے بھیجا۔اب کہاں ہیں پادری تا میرے مقابل پر آویں، میں بے وقت نہیں آیا، میں اس وقت آیا کہ جب اسلام عیسائیوں کے پیروں کے نیچے کچلا گیا بھلا اب کوئی پادری تو میرے سامنے لاوجو یہ کہتا ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی پیش گوئی نہیں کی۔یادر کھوہ زمانہ مجھ سے پہلے ہی گذر گیا۔اب وہ زمانہ آگیا جس میں خدا یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ رسول محمد عربی جس کو گالیاں دی گئیں، جس کے نام کی بے عزتی کی گئی، جس کی تکذیب میں بد قسمت پادریوں نے کئی لاکھ کتابیں اس زمانہ میں لکھ کر شائع کر دیں۔وہی سچا اور بچوں کا سردار ہے۔اس کے قبول میں حد سے زیادہ انکار کیا گیا، مگر اخر اسی رسول کو تاج عزت پہنایا گیا۔اس کے غلاموں اور خادموں میں سے ایک میں ہوں۔جس سے خدا مکالمہ مخاطبہ کرتا ہے اور جس پر خدا کے غیبوں اور نشانوں کا دروازہ کھولا گیا ہے۔حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۸۶ میں خدا تعالیٰ کی تائیوں اور نصرتوں کو دیکھ رہا ہوں جو وہ اسلام کے لئے ظاہر کر رہا ہے اور