مسیحی انفاس — Page 236
بعيدة من قانون القدرة وخارجة من السنن المستمرة فكيف قبلتموها ، وقائلها إن كنتم عاقلين۔وكيف نسيتم تجارب الحكماء ! أكنتم أنعاماً أو كنشوان الصهباء مخمورين وكيف ظننتم أنه صدوق أمين، مع أنه خالف الصادقين أجمعين! أما رأيتم أطماره، أما شهدتم إزاره، أما سمعتم من قبل قصص المكارين۔فلا تلوموا أحدا ، ولوموا أنفسكم۔إنكم قد أهلكتم نسوانكم وإخوانكم وخلانكم وجيرانكم۔فليبك على فهمكم من كان من الباكين۔هذا مثل المسيحيين وكفارتهم، وجهلهم وغرارتهم۔وما قلنا إلا نصاحة الله لقوم جاهلين۔ولكن المسيح والصالحين من أصحابه مبرءون من ذلك المثل وخطابه ، وما نتوجه إلا إلى الخائنين الذين سيرتهم سيرة السرحان، ولبسهم لبوس الرهبان۔وقد تبين انكفاؤهم وبرح ليلاءهم وتبين أنهم من الضالين المضلين۔ومن وقاحتهم أنهم مع جهلهم يصولون على الإسلام، ويضلون طوائف الأنام۔۔۔يشيعون أنواع الآثام وكانوا قوما دجالين۔فليندموا على بادرة الاعتقاد وليخافوا قبیل خرافات اور قانون قدرت سے بعید تھیں اور خدا تعالی کی سنت مستمرہ سے دور تھیں پس اگر تم عظمند تھے تو کیوں اس شخص کو اور اس کی باتوں کو قبول کر لیا ؟ اور کیونکر تم نے حکیموں کے تجارب کو فراموش کر دیا کیا تم چار پائے تھے یا شراب میں مست تھے اور تم نے کیونکر جانا کہ وہ صادق اور امین ہے حالانکہ اس نے تمام صادقوں کے بر خلاف بات کہی کیا تم نے اس کی پرانی چادر میں نہ دیکھیں کیا تم نے مکاروں کے قصے نہیں سنے تھے سو تم اپنے آپ کو ملامت کرو نہ کسی دوسرے کو تم نے اپنی بیویوں اور اپنے بھائیوں اور اپنے دوستوں اور اپنے ہمسائیوں کو ہلاک کر دیا پس چاہئے کہ ہر یک رونے والا تمہاری سمجھ پر رووے۔یہ عیسائیوں اور ان کے کفارہ کی مثال ہے اور ان کی نادانی کا نمونہ ہے اور ہم نے محض اللہ نادانوں کے لئے یہ نصیحت بیان کی ہے۔مگر مسیح اور اس کے نیک اصحاب اس تمثیل سے مبرا ہیں اور ہمارا خطب صرف ان خیانت پیشہ لوگوں کی طرف ہے جن کی خصلت بھیڑیے کی خصلت اور لباس راہبوں کا لباس ہے اور ان کی برگشتگی اور ان کی رات کی سختی ظاہر ہو چکی ہے اور ظاہر ہو چکا ہے کہ وہ گمراہ اور باطل پرست ہیں۔اور ان کی کمال بے شرمی ہے کہ باوجود اپنی نادانی کے اسلام پر حملہ کرتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور انواع اقسام کے گناہوں کو پھیلا رہے ہیں اور وہ دجال قوم ہے پس چاہیئے کہ اپنی جلدی کے اعتقاد سے پشیمان ہوں اور اپنے آخرت کے ٹوٹے سے ڈریں اور میں تو ایک ۲۳۶