مسیحی انفاس — Page 228
، الخصامة والافتقار ويبين حاله الحذاء الموقع، وبلى الأطمار۔فدخل وعليه بردان رثان وفي يده سبحة كسبحة الرهبان وكان سائلا معترا وشعثا مغبرا، قد لقى متربة وضرا، حتى انثنى محقوفا مصفرا ، أو كان لبسه كثير الانحراق بادي الأخرياق ، وكانت هيئته تشهد على أنه ما أصاب هلة ولا بلة ، وإن هو إلا معروق العظم ومن الصالحين۔فولج حلقتهم بسوء حاله وأفانين مقاله، ليخدعهم بزخرفة محاله ، فسلم، ثم كلم وقال هل أدلكم إلى مكسب مال تنجيكم من أقلال، فتكونون ذوى املاك ورياض، وترفلون في ذيل فضفاض، وتفعمون صناديقكم كما يفعم الماء في حياض، فتصبحون متنعمين۔فرغبوا من حمقهم وشدة شحهم في الأموال وقالوا ، مرحبا لك : تعال تعال ودلنا إلى هذا المنوال، وأنا نفعل كلما تأمر ، ونحضر أينما تحضر، وستجدنا من المتمثلين الشاكرين۔ففرح الخدعة في قلبه على قيد الصيد وإصابة الكيد، وعرف أنهم سقطوا في شبكته، واغتروا ان کے پاس آیا جس کے مکروں کی جالی بہت ہی باریک تھی اور وہ کچھ رودار صورت نہیں تھا اور اس میں ناداری اور محتاجگی کے آثار نمایاں تھے اور اس کی پھٹی پرانی جوتی اور پرانی چادریں بتلا رہی تھی کہ کس شان کا آدمی ہے۔پس وہ ان عیسائیوں کے گھر میں داخل ہوا ایسی حالت میں کہ دو پرانی چادر میں اس پر تھیں اور ایک تسبیح ہاتھ میں جیسا کہ راہبوں کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور دراصل وہ ایک محتاج پریشان حال تھا جو کمال محتاجگی تک پہنچ چکا تھا یہاں تک کہ وہ زرد رنگ اور خم پشت ہو گیا اور کپڑے جا بجا پھٹے ہوئے تھے جن کو وہ چھپا نہیں سکتا تھا اور اس کی صورت کہہ رہی تھی کہ ایک ادنی سی بہبودی بھی اس کو حاصل نہیں۔اور وہ ایک بد بختی کی حالت میں ہے۔سو اسی حالت میں وہ ان کے حلقہ میں داخل ہوا اور لگ باتیں بنانے تا کہ اپنے آراستہ کلام سے ان کو دھوکا دے سو اس نے پہلے تو سلام کیا اور پھر گفتگو شروع کی اور کہا کہ کیا میں تمہیں ایک ایسی آمدن کی راہ بتاوں جو تمہیں ناداری کی حالت سے نجات بخشے اور تم اس سے بڑے مال ملک والے ہو جاو گے اور تمہارے باغ ہوں گے اور فاخرانہ کپڑوں میں لٹکتے پھرو گے اور روپیہ سے اپنے صندوق اس قدر بھر لو گے کہ جس طرح حوضوں میں پانی ہوتا ہے اور بڑے مالدار ہو جاو گے۔سوان ہو قوف عیسائیوں کے دل اپنی حماقت اور لالچ کی وجہ سے ایسے للچائے اور کہا مرحبا تشریف لائے اور ہمیں ایسی راہ بتائیے اور ہم وہی کریں گے جو آپ فرمائیں گے اور جس جگہ حاضر ہونے کو کہو گے حاضر ہو جائیں گے اور ہم کو آپ فرمانبردار اور شکر گزار پاو گے۔پس وہ منکر یہ باتیں سن کر اپنے دل میں بہت خوش ہوا اور سمجھا کہ شکار مارا گیا اور فریب چل گیا اور وہ احمق اس کے دام میں ۲۲۸