مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 199 of 632

مسیحی انفاس — Page 199

199 جائے گا۔اب دیکھئے کہ یہودیوں نے اسی طرز سے نشان ما نگا تھا۔حضرت مسیح نے آہ کھینچ کر نشان دکھلانے سے انکار کر دیا۔پھر اس سے بھی عجب طرح کا ایک اور مقام دیکھئے کہ جب مسیح صلیب پر کھینچے گئے تو تب یہودیوں نے کہا کہ اس نے اوروں کو بچایا پر پ کو نہیں بچا سکتا۔اگر اسرائیل کا بادشاہ ہے تو اب صلیب سے اتر آوے تو ہم اس پر ایمان لاویں گے۔اب ذرا نظر غور سے اس آیت کو سوچیں کہ یہودیوں نے صاف عہد اور اقرار کر لیا تھا کہ اب صلیب سے اتر آوے تو وہ ایمان لاویں گے۔لیکن حضرت مسیح اثر نہیں سکے۔ان تمام مقامات سے صاف ظاہر ہے کہ نشان دکھلانا اقداری طور پر انسان کا کام نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔جیسا کہ ایک اور مقام میں حضرت مسیح فرماتے ہیں یعنی متجب ۱۲۔آیت ۳۸ کہ اس زمانہ کے بد اور حرام کار لوگ نشان ڈھونڈتے ہیں پر یونس نبی کے نشان کے سوا کوئی نشان دکھلایا نہ جائے گا۔اب دیکھئے کہ اس جگہ حضرت مسیح نے ان کی درخواست کو منظور نہیں کیا بلکہ وہ بات پیش کی جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو معلوم تھی۔اسی طرح میں بھی وہ بات پیش کرتا ہوں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ کو معلوم ہے۔میرا دعوی نہ خدائی کا اور نہ اقتدار کا اور میں ایک مسلمان آدمی ہوں جو قرآن شریف کی پیروی کرتا ہوں اور قرآن شریف کی تعلیم کے رو سے اس موجودہ نجات کا مدعی ہوں۔جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۵۳ تا ۱۵۶ 140 اگر یہ سچ ہے کہ حضرت مسیح کے کفارہ پر ایمان لا کر کوئی شخص خاص طور پر تبدیلی پالیتا ہے تو اس کا کیوں ثبوت نہیں دیا گیا۔میں نے بارہا اس بات کو پیش کیا اور اب بھی کرتا کیا میچ کے کفارہ پر ہوں کہ وہ خاص تبدیلی اور وہ خاص پاکیزگی اور وہ خاص نجات اور وہ خاص ایمان اور وہ ایمان لا کر کوئی مخص خاص طور کی تبدیلی پا خاص لقا الہی صرف اسلام ہی کے ذریعہ سے ملتا ہے اور ایمانداری کی علامات اسلام لانے سکتا ہے ؟ کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔اگر یہ کفارہ صحیح ہے اور کفارہ کے ذریعہ سے آپ صاحبان کو نجات مل گئی ہے اور حقیقی ایمان حاصل ہو گیا ہے تو پھر اس حقیقی ایمان کی علامات جو حضرت مسیح اگر کندہ کے ذریعہ آپ آپ لکھ گئے ہیں کیوں آپ لوگوں میں پائی نہیں جاتیں۔اور یہ کہنا کہ وہ آگے نہیں بلکہ پیچھے کو نجات اور حقیقی ایمان حاصل ہو گیا ہے تو رہ گئی ہیں ایک فضول بات ہے۔اگر آپ ایماندار کہلاتے ہیں تو ایمانداروں کی علامات جو حقیقی ایمان کی علامات آپ کے لئے مقرر کی گئی ہیں آپ لوگوں میں ضرور پائی جانی چاہئیں۔کیونکہ حضرت مسیح کا آپ میں کیوں نہیں ؟