مسیحی انفاس — Page 2
ہیں کہ گویا ایک بھاری افتراء ان پر کیا گیا ہے۔وہ یہی ہے۔یہ مکاشفہ کی شہادت بے دلیل نہیں ہے۔بلکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی طالب حق نیت کی صفائی سے ایک مدت تک میرے پاس رہے۔اور وہ حضرت مسیح کو کشفی حالت میں دیکھنا چاہے تو میری توجہ اور دعا کی برکت سے وہ ان کو دیکھ سکتا ہے۔ان سے باتیں بھی کر سکتا ہے اور ان کی نسبت ان سے گواہی بھی لے سکتا ہے۔کیونکہ میں وہ شخص ہوں جس کی روح میں بروز کے طور پر یسوع مسیح کی روح سکونت رکھتی ہے۔تحفہ قیصریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۷۲ ۲۷۳