مسیحی انفاس — Page 1
1 مکاشفہ کی شہادت اس نے مجھے اس بات پر اطلاع دی ہے کہ در حقیقت یسوع مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے۔اور ان میں سے ہے جو خدا کے برگزیدہ لوگ ہیں۔اور ان میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا۔اور اپنے نور کے سایہ کے نیچے رکھتا ہے۔لیکن جیسا کہ گمان کیا گیا ہے خدا نہیں ہے۔ہاں خدا سے واصل ہے اور ان کاملوں میں سے ہے جو تھوڑے ہیں۔اور خدا کی عجیب باتوں میں سے جو مجھے ملی ہیں ایک یہ بھی ہے جو میں نے عین بیداری میں جو کشفی بیداری کہلاتی ہے۔یسوع مسیح سے کئی دفعہ ملاقات کی ہے۔اور اس سے باتیں کر کے اس کے دعوے اور تعلیم کا حال دریافت کیا ہے۔یہ ایک بڑی بات ہے۔جو توجہ کے لائق ہے۔کہ حضرت یسوع مسیح ان چند عقائد سے جو کفارہ اور تثلیث اور اہمیت ہے ایسے منتظر پائے جاتے |