مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 103 of 632

مسیحی انفاس — Page 103

۱۰۳ دنیا میں نہیں سائینگے۔یہ کس قسم کا فلسفہ اور کس قسم کی منطق ہے۔کیا کوئی سمجھ سکتا ہے؟ ماسوا اس کے حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات موسیٰ نبی کے معجزات سے کچھ بڑھ کر نہیں ہیں۔اور ایلیا نبی کے نشانوں کا جب مسیح کے نشانوں سے مقابلہ کریں تو ایلیا کے معجزات کا پلہ بھاری معلوم ہوتا ہے۔پس اگر معجزات سے کوئی خدا بن سکتا ہے تو یہ سب بزرگ خدائی کے مستحق ہیں۔اور یہ بات کہ مسیح نے اپنے تئیں خدا کا بیٹا کہا ہے پاکسی اور کتاب میں اس کو بیٹا کہا گیا ہے ایسی تحریروں سے اس کی خدائی نکالنا درست نہیں۔بائبل میں بہت سے لوگوں کو خدا کے بیٹے کہا گیا ہے بلکہ بعض کو خدا بھی۔پھر مسیح کی تخصیص بے وجہ ہے۔اور اگر ایسا ہوتا بھی کہ کسی دوسرے کو ان کتابوں میں بجر میسیج کے بائیل میں بہت سے خدا یا خدا کے بیٹے کا لقب نہ دیا جاتا تب بھی ایسی تحریروں کو حقیقت پر حمل کرنا نادانی لوگوں کو خدا کے بیٹے قرار دیا گیا ہے۔تھا۔کیونکہ خدا کے کلام میں ایسے استعارات بکثرت پائے جاتے ہیں۔مگر جس حالت میں بائبل کے رو سے خدا کا بیٹا کہلانے میں اور بھی مسیح کے شریک ہیں تو دوسرے شرکاء کو کیوں اس فضیلت سے محروم رکھا جاتا ہے۔لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۶۴، ۱۶۵ پہلی کتابوں میں جو کامل راست بازوں کو خدا کے بیٹے کر کے بیان کیا گیا ہے اس کے بھی یہ معنے نہیں ہیں کہ وہ در حقیقت خدا کے بیٹے ہیں کیونکہ یہ تو کفر ہے اور خدا بیٹوں اور بیٹیوں سے پاک ہے بلکہ یہ معنی ہیں کہ ان کامل راست بازوں کے آئینہ صافی میں عکسی طور پر خدا نازل ہوا تھا۔اور ایک شخص کا عکس جو آئینہ میں ظاہر ہوتا ہے استعارہ کے رنگ میں گویاوہ اس کا بیٹا ہوتا ہے۔کیونکہ جیسا کہ بیٹا باپ سے پیدا ہوتا ہے ایسا ہی عکس اپنے اصل سے پیدا ہوتا ہے۔پس جبکہ ایسے دل میں جو نہایت صافی ہے اور کوئی کدورت اس میں باقی نہیں رہی تجلیات الہیہ کا انعکاس ہوتا ہے تو وہ عکسی تصویر استعارہ کے رنگ میں کامل اصل کے لئے بطور بیٹے کے ہو جاتی ہے۔اس بناء پر توریت میں کہا گیا ہے کہ یعقوب میرا پہلی کتابوں میں کہاں راست بازوں کو خدا بیٹابلکہ میرا پلوٹھا بیٹا ہے اور عیسی ابن مریم کو جو انجیلوں میں بیٹا کہا گیا۔اگر عیسائی لوگ کے سینے قرار دیا گیا اسی حد تک کھڑے رہتے کہ جیسے ابراہیم اور اسحاق اور اسماعیل اور یعقوب اور یوسف اور ہے۔موسیٰ اور داؤد اور سلیمان وغیرہ خدا کی کتابوں میں استعارہ کے رنگ میں خدا کے بیٹے