مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 632

مسیحی انفاس — Page 88

۸۸ کرو۔46 آپ نے مقابل پر کچھ دکھلا یا تب بھی سزا اٹھالوں گا۔چاہئے کہ آپ خلق اللہ پر رحم کریں۔میں بھی اب پیرانہ سالی تک پہنچا ہوا ہوں اور آپ بھی بوڑھے ہو چکے ہیں۔ہمارا آخری ٹھکانہ اب قبر ہے۔آو اس طرح پر فیصلہ کر لیں۔سچا اور کامل خدا بے شک بچے کی مدد کرے گا۔اب اس سے زیادہ کیا عرض کروں۔جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳۷ ۱۳۸ پس میں دعوی سے کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں سچا ہوں اور تجربہ اور نشانات کی ایک کثیر تعداد نے میری سچائی کو روشن کر دیا ہے کہ اگر یسوع مسیح ہی زندہ خدا اگر مین خدا ہے تو شان ہے اور وہ اپنے صلیب برداروں کی نجات کا باعث ہوا ہے اور ان کی دعاوں کو قبول کرتا نمائی میں میرا مقابلہ ہے باوجودیکہ اس کی خود دعا قبول نہیں ہوئی تو کسی پادری یا راہب کو میرے مقابلہ پر پیش کرو۔کہ وہ یسوع مسیح سے مرد اور توفیق پا کر کوئی خارق عادت نشان دکھائے میں اب میدان میں کھڑا ہوں اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں اپنے خدا کو دیکھتا ہوں وہ ہر وقت میرے سامنے میرے ساتھ ہے۔میں پکار کر کہتا ہوں صحیح کو مجھ پر زیادت نہیں کیونکہ میں نور محمدی کا قائم مقام ہوں۔جو ہمیشہ اپنی روشنائی سے زندگی کے نشان قائم کرتا ہے۔اس سے بڑھ کر اور کس چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے۔تسلی پانے کے لیئے اور زندہ خدا کو دیکھنے کے لئے ہمیشہ روح میں ایک تریپ اور پیاس ہے اور اس کی تسلی آسمانی تائیوں اور نشانوں کے بغیر ممکن نہیں۔اور میں دعوی سے کہتا ہوں کہ عیسائیوں میں یہ نور اور زندگی نہیں ہے بلکہ یہ حق اور زندگی میرے پاس ہے۔میں ۲۶ برس سے اشتہار دے رہا ہوں اور تعجب کی بات ہے کہ کوئی عیسائی پادری مقابلہ پر نہیں آتا۔اگر ان کے پاس نشانات ہیں تو وہ کیوں انجیل کے جلال کے لئے پیش نہیں کرتے۔ایک بار میں نے سولہ ہزار اشتہار انگریزی اردو میں چھاپ کر تقسیم کئے جن میں سے اب بھی کچھ ہمارے دفتر میں ہوں گے۔مگر ایک بھی نہ اٹھا جو نیسوع کی خدائی کا کرشمہ دکھاتا اور اس بت کی حمایت کرتا۔اصل میں وہاں کچھ ہے ہی نہیں کوئی پیش کیا کرے۔ملفوظات۔جلد ۳ صفحه ۱۲۵،۱۲۴