حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں — Page 13
22 21 گا اور برکت دوں گا۔مگر بعض ان میں سے کم عمری میں فوت بھی ہوں گے اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی اور ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کائی جائے گی اور وہ جلد لا ولد رہ کر ختم ہو جائے گی۔اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو خدا ان پر بلا پر بلا نازل کرے گا یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے۔ان کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے اور ان کی دیواروں پر غضب نازل ہوگا لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو خدا رحم کے ساتھ رجوع کرے گا۔خدا تیری برکتیں اردگرد پھیلائے گا اور ایک اجڑا ہوا گھر تجھ سے آباد کرے گا اور ایک ڈراؤنا گھر برکتوں سے بھر دے گا۔تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی اور آخری دنوں تک سرسبز رہے گی۔خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا۔اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا۔میں تجھے اٹھاؤں گا اور اپنی طرف بلالوں گا پر تیرا نام صفحہ زمین سے کبھی نہیں اٹھے گا اور ایسا ہوگا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے نا کام رہنے کے در پے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور نا کامی اور نامرادی میں مریں گے لیکن خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس واموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے خدا انہیں نہیں بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی حسب الا خلاص اپنا اپنا اجر پائیں گئے“۔(اشتہار 20 فروری 1886 ضمیمہ اخبار "ریاض ہنڈ امرتسر مطبوعہ یکم مارچ 1886 صفحہ 147۔148) ابھی یہ پیشگوئی آگے بھی چلتی ہے جس میں آئندہ کی اور خبریں بھی دی گئی ہیں۔لیکن ہم نے چونکہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک عظیم الشان بیٹے کے متعلق ہی بتانا ہے اس لیے اسے یہاں پر ختم کر دیا گیا ہے۔پھر اس کے بعد حضور نے 22 / مارچ 1886ء کو ایک اور اشتہار کے ذریعہ یہ بھی بتلا دیا کہ :’اس عاجز کے اشتہار مورخہ 20 فروری 1886ء میں ایک پیشگوئی دربارہ تولد ایک فرزند صالح جو بصفات مندرجہ اشتہار پیدا ہوگا ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی نو برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔“ اب بچھو ! دیکھو اگر اس پیشگوئی کے سارے ہی پہلو گنے شروع کریں تو پھر ہماری یہ تفصیل بہت لمبی ہو جائے گی لیکن ہم آپ کو چند خصوصیات بتاتے ہیں اور اس کے بعد یہ بھی سمجھا ئیں گے کہ یہ سب کیسے پوری ہوئیں۔اول: یہ کہ ایک لڑکا دیا جائے گا۔دوم یہ کہ وہ نو برس کے اندر اندر پیدا ہوگا۔سوم : یہ کہ وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔چہارم : یہ کہ خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا اور وہ جلد جلد بڑھے گا۔پنجم: یہ کہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔ششم: یہ کہ سخت ذہین و فہیم ہوگا۔اب اگر اوپر والی عبارت آپ نے غور سے پڑھی ہے تو اس کے ہر فقرہ میں ایک پیشگوئی ہے اور ہم یہاں ایک ایک پیشگوئی کی تفصیل بیان کرنا شروع کریں تو پوری کتاب ہی اس سے بھر جائے اور واقعی یہ بات ہے بھی صحیح کہ اتنی شاندار اور عظیم الشان پیشگوئی کے لیے تو پوری ایک کتاب بھی تھوڑی ہے لیکن ہم نے آپ کو صرف ایک پیشگوئی ہی نہیں سمجھانی اور بھی www۔alislam۔org