حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں — Page 27
49 پڑ جاتی۔اور آج یہ عالم ہے کہ آپ کا خلیفہ کسی مالی قربانی کا اسی جماعت سے مطالبہ کرتا ہے تو یہ جاں نثار جماعت کروڑوں روپے سے بھی زیادہ اس کے قدموں پر قربان کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔کیا یہ نا کامی ونامرادی ہے یا اسے کامیابی اور کامرانی کہا جاتا ہے۔کیا یہ شکست ہے یا فتح عظیم ہے کیا یہ ذلت ہے یا عزت ہے۔بچو! یا د رکھو کہ باوجود اتنی مخالفتوں کے یہ سلسلہ بڑھتا ہی چلا گیا اور اب بھی خدا کی برکتوں والا ہاتھ اس کے ساتھ ہے اور کوئی نہیں جو خدا کے اس سلسلہ کو بڑھنے سے اور پھلنے سے اور پھولنے سے روک سکے۔یہ سلسلہ بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔خدا کی رحمتوں کا سایہ اس کے سر پر ہے۔لیکن ہمیں بھی اور تمہیں بھی چاہئے کہ خود بھی نیک بنیں۔دوسروں کو بھی نیکی کی نصیحت کریں۔خود بھی اچھے احمدی بچے بن جائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ہدایت کریں۔www۔alislam۔org