حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں — Page 17
30 29 بہت لمبی ہو جائے گی۔مختصر طور پر سنو کہ کہاں کہاں آپ کی زندگی میں آپ کا نام پہنچا اور مشن قائم ہوئے۔یورپ میں انگلستان، ہالینڈ ، سوئٹزر لینڈ ، سپین، ہنگری، آسٹریا، چیکوسلواکیہ، ،اٹلی، جرمنی، یوگوسلاویہ، روس اور امریکہ میں شمالی اور جنوبی امریکہ۔مغربی افریقہ میں غانا، نائیجیریا، سیرالیون، گیمبیا، لائبیریا، ٹوگولینڈ، آئیوری کوسٹ۔مشرقی افریقہ میں کینیا، یوگینڈا، تنزانیہ اور جنوبی افریقہ میں اور پھر مشرق وسطی میں بھی کئی ملکوں میں مشن کھلے۔مشرق قریب میں سری لنکا اور برما اور ایران - مشرق بعید میں جاوا، سماٹرا، ملایا، سنگاپور، جاپان، چین، ہانگ کانگ اور جزائر جی میں آپ کا نام پہنچ گیا۔بچو! یہاں پر تمہیں ایک دلچسپ بات بھی بتا ئیں۔جزائر فجی کے قریب جغرافیہ دانوں نے ایک فرضی لکیر کھینچی ہے جس کے مشرق میں چلے جاؤ تو ایک تاریخ کم ہوگی اور اس خط کے مغرب میں آجاؤ تو ایک تاریخ زیادہ ہوگی اب سوچ کر بتاؤ کہ اسے دنیا کا کنارہ کہتے ہیں یا نہیں۔بس خدا کی یہ بات پوری ہونی تھی جو ہو گئی اور آپ کا نام زمین کے کناروں تک پہنچ گیا۔اب اگر اس عظیم الشان پیشگوئی کے ہر پہلو کی تفصیل بیان کریں تو پھر یہ ساری کتاب اسی سے بھر جائے گی۔اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ تمہیں یہ بات اب خوب سمجھ آگئی ہوگی۔اس لیے ہم اب اگلی پیشگوئی کے بارہ میں تمہیں کچھ بتاتے ہیں۔یہ بات ہم تمہیں کھول کر بتاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ بہت ہی رحم کرنے والا، پیار کرنے والا اور کرم کرنے والا خدا ہے لیکن اگر بندے ہی ظلم اور سرکشی پر اتر آئیں۔خدا کی مسلسل نافرمانی کریں۔اس کے پیارے بندے کو دکھ دیں اور تکلیفیں پہنچا ئیں تو پھر خدا تعالیٰ ناراض بھی ہوتا ہے اور ان کی اصلاح کے لیے کچھ سزا بھی دیتا ہے۔تو بچو ! اب ہم تمہیں ایسے ہی ایک نشان کی تفصیل بھی سناتے ہیں۔اور وہ ہے طاعون کا نشان۔ایسے نشان سے اللہ تعالیٰ کا مقصد صرف مخلوق کی اصلاح ہوتی ہے تا کہ وہ اپنی بدکاریوں اور گناہوں سے باز آجائیں اور نیکیوں اور بھلائیوں کو اختیار کریں۔دنیا کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنیں اور سکھ اور آرام کا باعث بن جائیں۔بچو ! طاعون ایک خطرناک بیماری کا نام ہے۔یہ دوسری بیماریوں کی طرح نہیں ہوتی جیسے کھانسی، زکام، نزلہ، پیٹ درد یا سر درد۔یہ بیماری عام طور پر وبا کی صورت میں پھوٹتی ہے اور جب پھوٹتی ہے تو دو چار یا دس موتیں نہیں ہوتیں پھر سینکڑوں ہزاروں لوگ مرتے ہیں۔دنیا کی تاریخ میں یہ بیماری جب بھی پھیلی بڑی خوفناک صورت میں پھیلی ، اسے خدا کا عذاب بھی کہا گیا ہے۔جن ممالک یا اقوام میں یہ بیماری پھوٹی اس کا مختصر تذکرہ بھی بہت لمبا ہو جائے گا اس لیے مختصراً یہ بتانا ہی کافی ہوگا کہ یہ عام طور پر چوہوں سے پھیلتی ہے۔ایک زہر یل قسم کا پتو جو طاعون زدہ چوہے کو کاٹتا ہے وہی پتو پھر کسی آدمی کو کاٹ لیتا ہے۔اور اسے بھی طاعون ہو جاتی ہے۔اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ بغل میں یا رانوں میں بڑی تکلیف دہ گلٹیاں اُبھر آتی ہیں اور ساتھ ہی تیز بخار چڑھ جاتا ہے اور دو تین دن کے اندر اندر مریض ختم ہو جاتا ہے۔www۔alislam۔org