مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 464 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 464

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں ,, 464 امام مہدی کے اہلِ بیت رسول ہونے کی حقیقت ہاں اگر روحانی اہل بیت ہونے کے ساتھ ظاہری تعلق اور نسبت بھی ثابت ہو جائے تو یہ سونے پر سہا گہ والی بات ہے۔حضرت مسیح موعود کو اہل بیت سے یہ نسبت بھی حاصل تھی چنانچہ آپ فرماتے ہیں: سادات کی جڑ یہی ہے کہ وہ بنی فاطمہ سے ہوں سو اگر چہ میں علوی تو نہیں ہوں مگر بنی فاطمہ میں سے ہوں ، میری بعض دادیاں مشہور اور صحیح النسل سادات میں سے تھیں۔۔۔۔ماسوا اس کے یہ مرتبہ فضیلت جو ہمارے خاندان کو حاصل ہے صرف انسانی روایتوں تک محدود نہیں بلکہ خدا نے اپنی پاک وحی سے اس کی تصدیق کی ہے۔“ ( نزول اسح حاشیه در حاشیہ صفحہ 48 روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 426 ایڈیشن 2008) شیعہ وسنی دونوں مسالک کے نزدیک مسلم بعض احادیث میں مہدی کے بارہ میں یہ بھی ذکر ہے کہ مہدی کا رنگ عربی اور جسم اسرائیلی ہو گا۔(فتاوی حدیثیه صفحه 151 مترجم مفتی شیخ فرید مكتبة اعلی حضرت لاهور كشف الغمة في معرفة الأئمة الجزء الثالث صفحه 269 دار الاضواء بيروت) 163 فارسی الاصل خاندان کا فرد ہونے کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وجود میں اسرائیلی خون کی آمیزش بھی تھی اور حلیہ بھی عین اس حدیث کے مطابق جس کے مطابق دائیں رخسار پر تل۔جیسا کہ حاکم نے اپنی تاریخ میں حضرت ابن عمر کی یہ روایت بیان کی ہے کہ اہل فارس حضرت اسحاق کی اولاد ہیں۔( کنز العمال مترجم جلد 6 جزء دواز دہم صفحہ 399 دارالاشاعت کراچی ) 164/ حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: 1۔حدیث میں جو سلمان آیا ہے اس سے بھی میں مراد ہوں۔ورنہ اس سلمان پر دو صلح کی پیشگوئی صادق نہیں آتی اور میں خدا سے وحی پا کر کہتا ہوں کہ میں بنی فارس میں سے ہوں اور بموجب اس حدیث کے جو کنز العمال میں درج ہے بنی فارس بھی اسرائیل اور اہل بیت میں سے ہیں۔“ " ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 213 ایڈیشن 2008) 2۔میرے وجود میں ایک حصہ اسرائیلی ہے اور ایک حصہ فاطمی، میں دونوں مبارک پیوندوں سے مرکب ہوں اور احادیث اور آثار کو دیکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ آنے والے مہدی آخر الزماں کی نسبت یہی لکھا ہے کہ وہ مرکب الوجود ہو گا۔“ (تحفہ گولڑویہ صفحہ 32 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 118 ایڈیشن 2008)