مسیح اور مہدیؑ — Page 283
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 283 خلافت علی منہاج النبوۃ کی پیشگوئی کا پورا ہونا 17۔خلافت علی منہاج النبوۃ کے متعلق پیشگوئی عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكُونُ النُّبُوَّةُ فِيكُمْ مَاشَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُوْنَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا عَاضًا فَيَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا اللهُ ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ۔(مسند امام احمد بن حنبل جلد ہشتم صفحه 116-117 مترجم مولانامحمد ظفر اقبال مکتبہ رحمانیہ لاہور ) 96 ترجمہ: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے اندر نبوت موجود رہے گی جب تک خدا چاہے گا۔پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھا لے گا۔پھر خلافت علی منہاج النبوت ہو گی جب تک خدا چاہے گا۔پھر اللہ تعالیٰ یہ نعمت بھی اٹھا لے گا۔پھر ایک طاقتور اور مضبوط بادشاہت کا دور آئے گا جب تک اللہ چاہے گا وہ رہے گا۔پھر اسے بھی اٹھالے گا اور ظالم و جابر حکومت کا زمانہ آئے گا۔پھر خلافت علی منہاج النبوت قائم ہوگی اس کے بعد حضور خاموش ہو گئے۔تشریح یہ حدیث ابو داؤد الطیالسی نے مسند ابو داؤد طیالسی ، علامہ محمد بن عبداللہ خطیب تبریزی نے مشکوۃ ،بیہقی نے دلائل النبوۃ اور طبرانی نے معجم الاوسط میں روایت کی ہے۔(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح مترجم جلد نہم صفحہ 869-870 مکتبہ رحمانیہ لاہور ) علامہ ابن حجر ہیثمی نے کہا ہے کہ اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں۔(اتحاف الجماعة الجزء الاول صفحه 171۔170 مطبوعه (1394ه 97 یہ حدیث دراصل سورۃ نور کی آیت استخلاف کی تفسیر ہے جس میں مسلمانوں سے خلافت کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اللہ تعالیٰ سے علم پا کر مذکورہ حدیث میں مختلف