مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 284 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 284

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 284 خلافت علی منہاج النبوۃ کی پیشگوئی کا پورا ہونا ادوار خلافت کے ساتھ اپنے معا بعد میں سالہ خلافت راشدہ کا بابرکت دور قائم ہونے کی بھی پیشگوئی فرمائی، جو خلفاء راشدین کے ذریعہ پوری ہوئی۔(ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فی الخلافة ) خلافت راشدہ کے بعد آپ نے بعد ملوکیت کے مختلف ادوار کی پیشگوئی بھی فرمائی جو امت پر آنے والے تھے۔(جس کی تفصیل اس حدیث میں مذکور ہے۔اسی حدیث کے مطابق ایک لمبے وقفہ اور انقطاع کے بعد مسیح موعود و امام مہدی کے ذریعہ پھر خلافت علی منہاج النبوت کا آخری دور بھی جاری ہونا تھا۔جیسا کہ علامہ عبدالحق محدث دہلوی نے شرح مشکوۃ میں اس حدیث کی تشریح میں تحریر فرمایا: اس خلافت سے مراد حضرت عیسیٰ اور حضرت مہدی علیہما السلام کا زمانہ ہے۔“ مظاہر حق جدید شرح مشکوۃ شریف جلد چہارم صفحہ 822 دارالاشاعت کراچی ) 98 جس طرح پہلے زمانوں میں خلافت راشدہ اور ملوکیت کے مختلف ادوار کے بارہ میں یہ پیشگوئی پوری شان سے پوری ہوئی اسی طرح آخری دور خلافت علی منہاج النبوت میں بھی پوری ہو رہی ہے۔منہاج کے معنے واضح راستہ کے ہوتے ہیں۔خلافت علی منہاج النبوت سے مراد نبوت محمدیہ کی شریعت اور طریقت پر چلنے والی خلافت ہے۔ان الفاظ میں یہ اشارہ تھا کہ وہ خلافت آزاد نہیں ہوگی بلکہ تابع شریعت محمدیہ ہو گی۔چنانچہ آج روئے زمین پر صرف جماعت احمد یہ ہی ہے جو اس خلافت کی دعویدار ہے۔خلیفہ اللہ مہدی ومسیح حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے بعد جماعت احمدیہ میں پانچویں خلافت کا دور دورہ ہے اور انشاء اللہ خلافت احمدیہ کا یہ با برکت سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا کیونکہ اس آخری دور خلافت کے بعد رسول اللہ نے کسی اور دور کا ذکر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار فرمائی جس سے یہ استنباط بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آخری دور میں بالآخر امت کو خلافت احمدیہ کی قدر کرنے کی توفیق دے گا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اس خلافت سے منسلک جماعت کی اکثریت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے گی۔جس کے نتیجہ میں اس خلافت کا زمانہ قیامت تک لمبا کر دیا جائے گا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے اپنی جماعت کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا: تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اُس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔( الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305 ایڈیشن 2008)